0

۔،۔ امریکی صدر جو بائیڈن کے مطابق اسرائیل اور حماس کے درمیان قطعی طور پر کوئی موازنہ نہیں۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ امریکی صدر جو بائیڈن کے مطابق اسرائیل اور حماس کے درمیان قطعی طور پر کوئی موازنہ نہیں۔ نذر حسین۔،۔

٭اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور وزیر دفاع یو آوُ گیلنٹ کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست کے اپنے فیصلے کو درست قرار دیا۔کریم خان٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/دی ہیگ/برطانیہ۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بین الاقوامی فوجداری کے پراسیکیوٹر کریم خان نے برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور وزیر دفاع یو آوُ گیلنٹ کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست کے اپنے فیصلے کو درست قرار دیاخان کا مزید کہنا تھا کہ وہ نیتن یاہو اور گیلنٹ کے خلاف وارنٹ گرفتاری کے وارنٹ جاری کروانے کی کوشش میں ہیں، ان کے اس اعلان نے اسرائیل اور اس کے اتحادیوں، امریکا اور برطانیہ کو سیخ پا کر دیا۔پاکستانی نثراد کریم خان نے سنڈے ٹائم سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہ بین الاقوامی سطح پر ایک خطرناک لمحہ ہے جب تک ہم قانون کو برقرار نہیں رکھتے ہمارے پاس بچانے کے لئے کچھ نہیں ہو گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل کو اپنی آبادی کے تحفظ اور قیدیوں کو واپس کرنے کا پورا حق حاصل ہے لیکن کسی کے پاس بھی ٭جنگی جرائم یا انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کرنے کا لائسنس نہیں۔ انہوں نیاسرائیل کے خلاف کئی الزامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ۔ پانی بند کرنا،خوراک کے حصول کے لئے قطار میں کھڑے لوگوں پر دہشت گردی کرنا اور امدادی کارکنوں کو سرعام ہلاک کرنا شامل ہے۔ جنگیں ایسے نہیں لڑی جاتیں یہاں پر جینوا کنونشنز کا مقصد ختم ہو جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں