0

۔،۔ سری لنکا میں مذہبی تہوار کے دوران ہاتھی مشتعل، تیرہ ہندو یاتری زخمی۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ سری لنکا میں مذہبی تہوار کے دوران ہاتھی مشتعل، تیرہ ہندو یاتری زخمی۔ نذر حسین۔،۔

٭سری لنکا میں ایک ہندو مذہبی تہوار اس وقت افرا تفری کا شکار ہو گیا جب جلوس میں شامل ایک ہاتھی بے قابو ہو کر یاتریوں پر دوڑ پڑا، بھپرے ہاتھی سے بچنے کے لئے افرا تفری میں شامل (تیراہ) یاتری زخمی ہو گئے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سری لنکا/کولمبو۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا میں ایک ہندو مذہبی تہوار اس وقت افرا تفری کا شکار ہو گیا جب جلوس میں شامل ایک ہاتھی بے قابو ہو کر یاتریوں پر دوڑ پڑا، بھپرے ہاتھی سے بچنے کے لئے افرا تفری میں شامل (تیراہ) یاتری زخمی ہو گئے، واضح رہے سونڈ سے دُم تک، نیلے اور سنہرے لباس میں ڈھکے ہاتھیوں کو سری لنکا کے روہونو کٹار اگاما پیراہرا میں ایک بڑے ہجوم کے سامنے اونچی آواز کے میوزک میں لایا جاتا ہے ہ اسی دوران نامعلوم وجوعات کی بنا پر ایک ہاتھی گھبرا گیا جس نے تہوار میں تباہی مچا دی، مشتعل ہاتھی کو پالنے والے جانور کو دم سے کھینچ کر قابو کرنے کی کوشش کر رہے تھے جبکہ سڑک پر کھڑے عقیدت مند چیختے چلاتے بھاگتے ہوئے فرار ہو گئیاسی افرا تفری میں چند یاتری زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے بعد گھر روانہ کر دیا گیا۔سری لنکا کے سرکاری ریکارڈ کے مطابق ملک میں تقریباً 200 پالتو ہاتھی ہیں جبکہ جنگلوں میں اس بڑے جانور کی آبادی تقریباً 7,500 ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں