۔،۔فرینکفرٹ (نِدا اسٹریٹ) پر کریک ڈیلرز کی گرفتاری۔ نذر حسین۔،۔
٭ویڈیو نگرانی کے نظام پر دیکھے جانے والے تین کریک ڈیلرز کو گرفتار کر لیا گیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق فرینکفرٹ منشیات کی وجہ سے بہت مشہور ہو چکا ہے باوجود اس کے کہ سختی بہت زیادہ کر دی گئی ہے، گشتی پولیس منشیات ڈیلرز کے پیچھے پیچھے لگی رہتی ہے۔جمعرات کی صبح تین مشتبہ افراد کو ویڈیو نگرانی کے نظام کے ذریعہ دیکھا گیا کہ ندا اسٹریٹ پر مشتبہ افراد کریک بیچ رہے تھے، کیمروں میں دیکھے جانے کے بعد پولیس نے موقع پر جا کر تینوں افراد کو کچھ ہی دیر بعد گرفتار کر لیا۔ مشتبہ افراد کی عمریں (اٹھارہ۔سینتیس اور بیتالیس سال) بتائی گئی ہیں۔ تینوں افراد کو منشیات کی اسمگلنگ کے شبو میں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔