0

۔،۔فرینکفرٹ کی ایک سُپر مارکیٹ سے چور چوری کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔فرینکفرٹ کی ایک سُپر مارکیٹ سے چور چوری کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار۔ نذر حسین۔،۔

٭اکتیس سالہ(نوجوان) چور نے داخلی دروازہ کھولنے اور اندر جانے کے لئے اپنے پٹھوں کی طاقت کا استعمال کیا۔بڑی مقدار میں سگریٹ اور نقدی چوری کرنے کی کوشش اس صبح ناکام ہو گئی٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/نیو مائینزر اسٹریٹ۔ مقامی پولیس رپورٹ کے مطابق مشتبہ شخص دو روز قبل بھی مارکیٹ میں داخل ہوا تھا جبکہ جمعہ کی صبح تقریباََ ساڑھے چار بجے کے قریب ایک گواہ نے دیکھا کہ خلاف توقع (نیو مائینزر سٹراسے) پر موجود سُپر مارکیٹ کے اندر لائٹیں جل رہی ہیں یہ بات گواہ کو مشکوک گزری اس نے فوراََ ایک گشتی پولیس کی گاڑی کو ہاتھ دے کر روکا اور اپنا شق ظاہر کیا، پولیس افسران نے فوراََ رد عمل کرتے ہوئے ایک مشتبہ شخص کو موقع پر گرفتار کر لیا جو سُپر ماکیٹ میں موجود تھا،اس نے داخلی دروازہ کھولنے اور اندر جانے کے لئے اپنے پٹھوں کی طاقت کا استعمال کیا۔بڑی مقدار میں سگریٹ اور نقدی چوری کرنے کی کوشش اس صبح ناکام ہو گئی، پولیس کی ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ مشتبہ شخص دو روز قبل سُپر مارکیٹ میں داخل ہوا تھا جبکہ اس بار پولیس نے اسے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں