۔،۔ جرمنی کے شہر برانڈن برگ میں کوچ کے الٹنے سے دو افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی۔ نذر حسین۔،۔
٭جرمنی کے شہر برانڈن برگ اُکرمارک کراس کے قریب فلکس بس کو حادثہ پیش آیا جو پولینڈ جا رہی تھی ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/پولینڈ/برانڈن برگ۔ مقامی میڈیا کے مطابق ہفتہ کی شام کو جرمنی کے شہر برانڈن برگ میں فلکت بس کو حادثہ پیش آیا، رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ برانڈن برگ اُکرمارک کراس کے قریب ہوا جس میں بلکس بس بھی شامل تھی، پولیس ہیڈ کورٹر برانڈن برگ کی ترجمان بیٹ کارڈلس کے مطابق حادثہ میں دو افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے جن میں چار افراد کے متعلق کہا گیا ہے کہ شدید زخمی ہوئے ہیں، واضح رہے شدید برف باری اور سردیوں کی وجہ سے ہائی وے پر بے شمار حادثات پیش آ چکے ہیں، حادثہ کی تحقیقات کے لئے ماہرین جائے وقوعہ پر موجود ہیں (آٹو بان ہائی وے 11) پر ٹریفک شدید متاثر ہوئی ہے جس کی وجہ سے ٹریفک جام ہو چکی ہیجبکہ دوسری طرف بھی ایک ٹرک حادثہ کی وجہ سے بھی ٹریفک جام ہو چکی ہے۔ ابتدائی نتائج کے مطابق حادثہ میں کوئی دوسری گاڑی شامل نہیں بتایا جاتا ہے کہ بس میں (چودہ سے پندرہ) افراد سوار تھے۔