۔،۔فرینکفرٹ سٹی سینٹر(سیف سٹی سینٹر) آپریشن کے دوران منشیات کی ضبطی،ستائیس مجرمانہ کاروائیاں،چار گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔ نذر حسین۔،۔
٭190 سے زائد لوگوں کی جانچ پڑتال، ستائیس مجرمانہ کاروائیاں اور چار گرفتاریاں۔یہ آپریشن مرکزی ریلوے اسٹیشن۔کونسٹابلر واخ۔ سٹاوفن ماؤورکے علاقہ میں کی گئیں ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/مرکزی ریلوے اسٹیشن۔ مقامی پولیس رپورٹ کے مطابق فرینکفرٹ پولیس دوپہر اور شام کے اوقات میں (ہیسن پولیس ہیڈ کوارٹر آپریشن) کے تعاون سے چیکنگ کی جاتی ہے، اس کاروائی سے اندرون شہر میں جرائم کے خلاف کاروائی، غیر قانونی تارکین وطن، ممنوعہ اشیاء کی خرید و فروخت، چوری شدہ اشیاء کو ضبط کرنا اور خصوصی طور پر شہریوں کے تحفظ کے احساس کو بہتر بنانا ہے، (ایک سُو 100) سے زائد پولیس افسران نے مرکزی ریلوے اسٹیشن کے آس پاس کے علاقوں (ٹاونس اسٹریٹ۔ ڈوسل ڈورفر اسٹریٹ۔ قیصر اسٹریٹ۔پوسٹ اسٹریٹ، کونسٹابلر واخے۔ اور سٹاوفن ماؤور کے علاقوں میں گشت کی، ہنگامی حالات پر قابو پانے کے لئے کئی چوکیاں بھی مقرر کیں۔ ہتھیاروں سے پاک زون میں انتخابی پوسٹروں کے درمیان چھپائے گئے چاقو بھی برآمد کئے گئے۔ سٹاوفن ماوور دو افراد کو چرس فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا، دونوں افراد وفاقی جمہوریہ میں غیر قانونی مقیم تھے۔ اوسٹ اینڈ اسٹریٹ پر ایک شخص سے کوکین برآمد کی گئی۔ اس آپریشن کو کاروباری حضرات، ریستوران کے ماکان اور شہریوں کا مثبت ردعمل سامنے آیا ہے۔