0

۔،۔ ریاست مدینہ کا آئین دنیا کی دستوری تاریخ میں کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ عارف کسانہ۔،۔

0Shares

 

۔،۔ ریاست مدینہ کا آئین دنیا کی دستوری تاریخ میں کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ عارف کسانہ۔،۔

٭ریاست مدینہ کا آئین دنیا کی دستوری تاریخ میں کلیدی اہمیت کا حامل ہے،دنیا میں فلاحی مملکت کا تصور عملی صورت میں (ریاست مدینہ) کی صورت میں ظاہر ہوا۔دور حاضر میں اس تصور کی بنیاد پر ہم ایک پرامن اور فلاحی معاشرے کی تشکیل کر سکتے ہیں ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سویڈن/سٹاک ہولم۔ سویڈن کے شہر سٹاک ہولم میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی جانب سے ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی کتاب، (مدینہ کا آئین اور فلاحی ریاست کا تصور۔The Constitution of Medina and the Concept of the Welfare State) کی سٹاک ہولم میں ہونے والی پروقار اور شاندار تقریب میں کیا گیا، تقریب میں سماجی،مذہبی اور کاروباری جبکہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین و حضرات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی، تقریب کے خصوصی مہمان سویڈن اور فن لینڈ کے پاکستان کے سفیر عزت مآب بلال حئی تھے۔تقریب میں سفارتخانہ پاکستان کے کمرشل کونسلر احسن ریاض چوہدری، یورپین کونسل کے جنرل سیکرٹری حسن بوستان، یوسف سیمیلی صدر اسلامی ثقافتیمرکز سویڈن، اخوت فاونڈیشن سویڈن کے نائب صدر عمران کھوکھر، جنرل سیکٹری ابرار اکبر، کشمیر کونسل کے بلال مصطفی، فیض عالم قادری، بابر شفع شیخ صدر منہاج القرآن سویڈن، میاں یاسین اعجاز صدر منہاج القرآن ویلفیئر فاونڈیشن اور سٹاک ہولم میں مختلف مسلم تنظیموں اور پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں نے تقریب میں بھر پور شرکت کی۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے (مدینہ کا آئین اور فلاحی ریاست کا تصور۔کے حوالے سے کلیدی لیکچر دیا، انہوں نے جدید فلاحی ریاستوں کے ساتھ اس کی مطابقت پر زور دیتے ہوئے مدینہ کے تاریخی آئین میں درج حکمرانی، شمولیت اور سماجی بہبود کے لازوال اصولوں کی وضاحت کی، اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سفیر پاکستا بلال حئی، اخوت سویڈن کے صدر اور کالم نگار ڈاکٹر عارف محمود کسانہ، بزم ادب سویڈن کے صدر اور شاعر سہیل صفدر اور صدر کشمیر کونسل سویڈن سردار تیمور عزیز کشمیری نے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کو ان کے شاندار تحقیقی کام پر مبارکباد دی اور کہا انہوں نے ریاست مدینہ کے آئین اور فلاحی ریاست کے تصور کو دور حاضر میں پیش کر کے عظیم کارنامہ سرانجام دیا ہے۔ ان کے اس کام سے مستقبل میں مزید تحقیقات ہوں گی اور وہ پہلو بھی اجاگر ہوں گے جن پر پہلے کسی نے تحقیقی کام نہیں کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں