0

۔،۔ نشہ حاصل کرنے کے لئے خاتون نے بلیک وڈو(بیوہ) مکڑی کے زہر کا انجکشن لے لیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ نشہ حاصل کرنے کے لئے خاتون نے بلیک وڈو(بیوہ) مکڑی کے زہر کا انجکشن لے لیا۔ نذر حسین۔،۔

٭سینتیس سالہ خاتون نے نشہ حاصل کرنے کے لئے بلیک وڈو(بیوہ) مکڑی کے زہر کا انجکشن لے لیا، انجکشن کے بعد خاتون نے شدید درد اور پٹھوں میں درد کے ساتھ ایمرجنسی پہنچ گئی٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/واشنگٹن/کیلی فورنیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا میں (سینتیس 37 سالہ) خاتون نے یہ دیکھنے کے لئے کہ کیا بلیک وڈو(بیوہ) مکڑیکے زہر سے نشہ حاصل کیا جا سکتا ہے کہ نہیں، خاتون نے مکڑی کو پیس کر اس کا زہر حاصل کیا پھر جسم میں داخل کر لیا، اس تجربہ کے نتیجہ میں اسے شدید طبی پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑا زندگی اور موت کی کشمکش میں خاتون کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس نے ڈاکٹرز کو بتایا کہ اس کی کمر۔ پیٹ اور رانوں میں شدید درد کی شکایت ہے، اس کے علاوہ اسے سر درد، بے چینی، تیز دل کی دھڑکن، سانس لینے میں دشواری اور شدید بخار کا بھی سامنا ہے۔ خاتون نے ڈاکٹر کے پوچھنے پر بتایا کہ اس نے مکڑی کو پیس کر اس کازہر کشید شدہ پانی میں ملا کر پھر اسے براہ راست اپنی رگ میں انجیکٹ کیا تھا،جس کے ایک گھنٹے بعد نشہ تو کجا اس کے جسم میں خطرناک رد عمل ظاہر ہونے گا کچھ ہی گھنٹوں میں اس کا سانس لینا مشکل ہو گیا تھا، اطلاع ملنے پر اسے فوراََ انتہائی نگہداشت)آئی سی یو) میں منتقل کیا گیا ابتدائی طور پر ڈاکٹرز نے درد کم کرنے کے لئے ڈرپ لگائی جس سے کوئی افاقہ نہ ہوا بعد میں درد کم کرنے کے لئے خاتون کو ہائی ڈوز (مورفین) دی گئی،جو دوا عام طور پر دمہ کے مریضوں کو دی جاتی ہے اس کا بھی کوئی خاض اثر نہ ہونے پر خاتون کا علاج سٹیر ائیڈ دواوں سے شروع کیا گیا جبکہ اس کے بعد اگلے ہی دن خاتون کی حالت مزید بگڑ گئی اسے نیبو لائزر کی ضرورت پڑ گئی۔ ماہرین کے مطابق عام طور پر (کالی بیوہ مکڑی) کے کاٹنے سے بہت کم مقدار میں زہر جسم میں داخل ہوتا ہے جبکہ خاتون نے پوری مکڑی کو پیس کر زہر انجیکٹ کیا اس لئے زہر کی مقدار زیادہ ہو گئی تھی جس نے اس کی سانس کی نالی کو فوراََ متاثر کیا کیونکہ مکڑی کے زہر میں موجود ایک خاص پروٹین کیوجہ سے ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں