۔،۔رضوان خان کو انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستان کو سیکریٹری اطلاعات بننے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ نذر حسین۔،۔
٭پاکستان جرمن پریس کلب کے ممبر رضوان خان کو پاکستان جرمن پریس کلب کی طرف سے انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکریٹری اطلاعات بننے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ڈارم سٹڈٹ۔ پاکستان جرمن پریس کلب جرمنی کے عہدے داران کی طرف سے پاکستان جرمن پریس کلب کے ممبر رضوان خاناور مطیع اللہ جان کو پاکستان جرمن پریس کلب کی طرف سےاوورسیز انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس یا یوں کہ سالانہ انتخابات میں کامیاب ہونے والے تمام نومنتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں، اور دُعا گو ہیں کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے نبھائیں گے، ہنس مُکھ چہرہ اور ان کی لگن ان کو ان کی ذمہ داری کا احساس ہی ان کی کامیابی کا راز ہے۔ صحافت ایک پیغمبری شیوہ ہے اگر اسے سمجھا جائے تو، اگر آپ کے ذہن میں کوئی سوال اُٹھا ہے کہ کیوں تو عرض ہے کہ ہمارے پیارے نبی ﷺ اور ان سے پہلے آنے والے تمام انبیاء پر جو وحی نازل ہوتی تھی تو اسے ہو بہو اسی طرح سے عوام الناس تک پہنچاتے تھے بغیر رد و بدل کے۔ آج کل جو سوشل میڈیا پر دیکھا جا سکتا ہے اسے صحافت کا نام دینا صحافت کے ساتھ غداری ہو گی۔صرف اپنے نمبر بڑھانے کے لئے کیسی کیسی فحش ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی جاتی ہیں (یہ صحافت نہیں ہے، جو بھی خبر ہو اس کی پہلے تحقیق کر لیں کہ اس میں حقیقت کیا ہے بیشک ایک دن بعد سہی)۔رضوان خان کو اپنے بہت سے دوسرے ساتھیوں سے ممتاز کرنے والی بات یہ ہے کہ انہوں نے اپنی خبروں کی تیاری پوری تحقیق اور چھان بین کی اور سنسنی خیزی اور افواہوں پر مبنی رپورٹنگ سے گریز کیا، آئندہ بھی ان سے یہی امید رکھتے ہیں کہ غیر جانبدار رپورٹنگ کریں گے اور مسائل کی بہت متوازن تصویر پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔