۔،۔ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دے دی گئی۔ نذر حسین۔،۔
٭وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق پاکستان میں بسنے والے غیر قانونی مقیم غیر ملکی افراد جن میں افغان شہری بھی شامل ہیں جبکہ ان کے پاس غیر قانونی نادرا کارڈ ہولڈرز بھی شامل ہیں کو اکتیس مارچ تک ررضاکارانہ طور پر پاکستان چھوڑنے کا کہہ دیا ہے جبکہ یکم اپریل 2025 سے ملک بدری پر عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں اور ایجنسیوں کے مطابق اسلامیہ جمہوریہ پاکستان نے غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن کی واپسی کا پروگرام (IFRP)یکم نومبر 2023 سے شروع کیا گیا جبکہ قومی قیادت نے اب افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو بھی وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے، وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق پاکستان میں بسنے والے غیر قانونی مقیمافغان شہریوں کو اکتیس مارچ تک رضاکارانہ طور پر پاکستان چھوڑنے کی ہدایات کیں ہیں جبکہ بکم اپریل 2025 سے ملک بدری پر عمل درآمد شروع کر دیا جائے گا۔ وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق واپسی کے عمل کے دوران کسی کے ساتھ بدسلوکی نہیں کی جائے گی جبکہ واپس جانے والوں کے لئے خوراک اور ان کی صحت کی دیکھ بھال کے انتظامات بھی کئے گئے ہیں، پاکستان مہاجرین کے لئے مہربان میزبان رہا ہے، واضح رہے پاکستان نے ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر وعدے اور ذمہ داریاں پوری کی ہیں، وزارت داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں رہنے والے غیر ملکیوں کو قانونی نقاضے پورے کرنا ہوں گے جبکہ پاکستان کیآئین کی پاسداری بھی کرنا ہو گی۔