۔،۔ پولیس نے ندی (لان) سے مردہ بچہ برآمد کیا۔بہت ممکن ہے لاپتہ چھ سالہ لڑکا ہو۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ پولیس نے ندی (لان) سے مردہ بچہ برآمد کیا۔بہت ممکن ہے لاپتہ چھ سالہ لڑکا ہو۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ پولیس نے ندی (لان) سے مردہ بچہ برآمد کیا۔بہت ممکن ہے لاپتہ چھ سالہ لڑکا ہو۔ نذر حسین۔،۔

٭وائل برگ سے تعلق رکھنے والا چھ سالہ بچہ (پچیس مارچ) سے لاپتہ تھا۔ایک کینوسٹ (کشتی) والے نے ایسٹر اتوار کی شام کو فیڈرل ہائے وے کے (ندی لان) کے اُوور پاس پر مردہ بچے کو دریافت کیا اور فوراََ تفتیش کاروں کو مطلع کیا، ایک ہنگامی ڈاکٹر جس کو الرٹ کیا گیا تھا صرف بچے کی موت کی تصدیق کر سکتا تھا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ہیسن/وائیل برگ/ٹاونس۔ وسطی ہیسن کے وائیل برگ میں لاپتہ ہونے والے بچے کا ہفتوں تک کوئی سراغ نہیں ملا۔اب ایک(کشتی۔کینوسٹ) کو ندی کے کنارے ایک لاش ملی، پولیس نے ندی سے مردہ بچہ برآمد کرنے کے بعد تفتیش شروع کر دی ہے،پولیس رپورٹ کے مطابق بہت زیادہ امکان کے ساتھ کہ یہ بچہ جو کچھ ہفتے پہلے وائیل برگ سے لاپتہ ہوا تھا وہی ہے جس کا شام گئے اعلان کر دیا گیا تھا، ہیسن کے وزیر اعظم (بورس رائن۔سی ڈی یو) شدید متاثر ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ننھے منے چھوٹے (پاوُلوس) کی موت کی خبر نے مجھے بہت افسردہ کیا ہے میں خاندان کے سوگ میں شریک ہوں جبکہ مدد گاروں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ پولیس ترجمان کے مطابق موت کے حالات واضح کرنے کے لئے تحقیقات جاری ہیں، واضح رہے پہلی جماعت کا طالب علم پاوُلوس(پچیس مارچ) کو دوپہر کے قریب اسکول سے نکلا تھا جسے اس چھوٹے سے قصبہ کے ٹرین اسٹیشن پر دکھا گیا تھا،جس کے بعد اس کا کوئی سراغ نہ ملا، لاپتہ ہونے کے بعد پولیس، فائر بریگیڈ، ٹیکنیکل ریلیف آرگنائزیشن اور دیگ تنظیموں کے سینکڑوں ایمرجنسی اہلکاروں اور مددگاروں نے طالب علم کو تلاش کرنے کی کوشش کی جبکہ (آرمی کے جاسوس طیارے اور ہیلی کاپٹر) کے استعمال سے پولیس کو کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ پولیس کی ایک رپورٹ کے مطابق لڑکے کی زندگی کی آخری نشانی ایک ویڈیو تھی جس میں چھ سالہ بچے کو وائیل برگ کی ایک سڑک پر ایک آدمی کے ساتھ دیکھا گیا تھا،پولیس کے مطابق اس شخص نے لاپتہ ہونے سے قبل ایک مصروف سڑک پر دیکھا تھا اس شخص نے پولیس کے ایمرجنسی نمبر پر کال کی اور بچہ کے متعلق بتایا، پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ان کے پہنچنے تک بچہ (پاولوس) بھاگ گیا تھا۔ وائیل برگ کا قصبہ ٹاونس اور ویسٹروالڈ پہاڑوں کے درمیان (ندی لان) پر واقع ہیاس کے گیاہ اضلاع میں تقریباََ کُل (تیرہ ہزار) کے قریب رہائشی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں