۔،۔ تارکین وطن کی ملک بدری کے خلاف مظاہروں پر قابو پانے کے لئے نیشنل گارڈز  تعینات۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ تارکین وطن کی ملک بدری کے خلاف مظاہروں پر قابو پانے کے لئے نیشنل گارڈز تعینات۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ تارکین وطن کی ملک بدری کے خلاف مظاہروں پر قابو پانے کے لئے نیشنل گارڈز تعینات۔ نذر حسین۔،۔

٭امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نظم و نسق اور عوامی تحفظ کو مد نظر رکھتے ہوئے آرڈر دیا ہے کہ تارکین وطن کی ملک بدری کے خلاف مظاہروں پر قابو پانے کے لئے نیشنل گارڈز چوبیس گھنٹوں کے اندر موقع پر ہو گی، اس سے قبل لاس اینجلس میں ہونے والے مظاہروں میں نیشنل گارڈ کے (دو ہزار فوجی) بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/امریکا/نیو یارک/واشنگٹن۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کی ریاستوں میں تارکین وطن کی ملک بدری کے خلاف مظاہروں پر قابو پانے کے لئے نیشنل گارڈز چوبیس گھنٹوں کے اندر موقع پر ہو گی، امریکا میں ریاستوں کا عام طور پر نیشنل گارڈ پر کنٹرول ہوتا ہیے، جو کہ ایک فوجی ریزرو یونٹ ہے اور امریکی مسلح افواج کا حصّہ ہے،ریاست کی مرضی کے خلاف صدر کے حکم پر ان کی تعیناتی بڑے پیمانے پر اضافے کی نمائندگی کرتی ہے۔واضح رہے جمعّہ کے دن امریکا میں مظاہرے پھوٹ پڑے تھے اور بعض علاقوں میں پر تشدد مظاہرے تھے جو کے امریکی امیگریشن اتھارٹی کی سیکورٹی فورسز کے خلاف تھ۔ غیر دستاویزی تارکین وطن کو ڈی پورٹ کرنے کے لئے گرفتاریاں شروع ہیں، رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے سیکورٹی فورسز پر پتھراوُ بھی کیا، جمعہ اور ہفتہ کے روز ہونے والے مظاہروں میں (ایک سو بیس افراد) سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ واضح رہے ان میں زیادہ تر لاطینی امریکا سے آنے والے تارکین وطن ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں