۔،۔پاکستانی جرمن سوسائٹی ہیمبرگ کے زیر اہتمام عید ملن کی شاندار تقریب۔ فرید شاہ ۔،۔ 0

۔،۔پاکستانی جرمن سوسائٹی ہیمبرگ کے زیر اہتمام عید ملن کی شاندار تقریب۔ فرید شاہ ۔،۔

0Shares

۔،۔پاکستانی جرمن سوسائٹی ہیمبرگ کے زیر اہتمام عید ملن کی شاندار تقریب۔فرید شاہ ،۔

٭تقریب میں سینکڑوں افراد نے بھرپور انداز میں شرکت کی جن میں خواتین، مرد، بچے اور بزرگ افراد شامل تھے۔ ایسی محفلوں میں پاکستان کی ثقافت۔ روایات بھی دیکھنے کو ملتی ہے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ /ہیمبرگ -پاکستان جرمن سوسائٹی ہیمبرگ کی جانب سے ایک شاندار اور یادگار عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کی ایک بڑی تعداد نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔ اس تقریب کا مقصد نہ صرف عید الاضحیٰ کی خوشیوں کو مل جل کر منانا تھا بلکہ پاکستان کی ثقافت، روایات اور مذہبی تہواروں کو جرمنی میں پروان چڑھانے کا عزم بھی شامل ہے اس تقریب میں تقریباً تین سو افراد نے شرکت کی جن میں خواتین، مرد، بچے، بزرگ سب شامل تھے۔ پروگرام میں رویتی موسیقی، بھنگڑا، علاقائی رقص اور روایتی دیسی پاکستانی کھانوں کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔ سندھی، پنجابی، بلوچی دھنوں پر نوجوانوں اور بچوں اور خواتین نے خوبصورت رقص پیش کیا جس سے محفل کا رنگ دوبالا ہو گیایہ تقریب نہ صرف تفریح کا ذریعہ بنی بلکہ یہ پاکستانی کمیونٹی کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرنے کی کامیاب کوشش بھی ثابت ہوئی۔ بچوں اور نوجوانوں کو اپنے ثقافتی ورثے اور مذہبی اقدار سے روشناس کروانے کا یہ عمل نہایت قابلِ تحسین ہے۔ آج کے ڈیجیٹل دور میں جب نوجوانوں کا جھکاؤ مغربی طرزِ زندگی کی طرف بڑھ رہا ہے، ایسے مواقع انہیں اپنی شناخت سے جوڑے رکھتے ہیں اس کامیاب پروگرام کے پیچھے کئی مخلص شخصیات کی انتھک محنت شامل تھی جن میں جناب جہانگیر سلیم (کاروباری و سماجی شخصیت)، جناب رانا جاوید ایک انرجیٹک اور کمپیوٹر ایکسپرٹ،رانا عامر (سماجی و سیاسی شخصیت)، فرید شاہ (سماجی سیاسی ثقافتی شخصیت اور عتیق صاحب پیش پیش تھے۔ ان تمام افراد نے ایک ٹیم کی طرح مل کر اس پروگرام کو چار چاند لگائے اور کامیاب بنایا اور پاکستانی کمیونٹی کے دلوں میں خوشی کی لہر دوڑا دی یہ پروگرام نہ صرف تفریحی لحاظ سے ایک کامیاب کوشش تھی بلکہ کمیونٹی بلڈنگ اور ثقافتی ورثے کی ترویج کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ پاکستان جرمن سوسائٹی ہیمبرگ کی یہ کاوش لائقِ تحسین ہے اور امید واثق ہے کہ مستقبل میں بھی ایسی تقریبات کا سلسلہ جاری رہے گا، تاکہ بیرون ملک بسنے والے پاکستانی اپنی شناخت، زبان، ثقافت اور مذہبی اقدار سے جڑے رہیں-

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں