۔،۔ پاک دارالسلام  فرینکفرٹ میں کاروان ختم نبوتﷺ اور فروغ عشق مصطفی ﷺ نے شہادت سید نا امام حسین علیہ السلام کانفرنس کا اہتمام۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ پاک دارالسلام فرینکفرٹ میں کاروان ختم نبوتﷺ اور فروغ عشق مصطفی ﷺ نے شہادت سید نا امام حسین علیہ السلام کانفرنس کا اہتمام۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ پاک دارالسلام فرینکفرٹ میں کاروان ختم نبوتﷺ اور فروغ عشق مصطفی ﷺ نے شہادت سید نا امام حسین علیہ السلام کانفرنس کا اہتمام۔ نذر حسین۔،۔

٭محرم الحرام کا آغاز ہوتے ہی جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں پاک دارالسلام کے زیر اہتمام ٭کاروان ختم نبوتﷺ اور فروغ عشق مصطفی ﷺ نے شہادت سید نا امام حسین علیہ السلام کانفرنس کا اہتمام کیا گیا، جس میں عالمی نعت خوان الحاج قاری شاہد محمود قادری نے خصوصی شرکت کی جبکہ بلجیئم کے شہر برسل سے صاجزادہ پیر سید حسنات احمد شاہ بخاری زیب سجادہ نشیں آستانہ عالیہ آل رسولﷺ تشریف لائے، میونخ سے خوشحال خان، سٹٹگارٹ سے احسن تارڑ یا یوں کہنا جائز ہو گا کہ جرمنی کے دور دراز شہروں سے عاشقان رسولﷺ اور اہل بیت سے عشق کرنے والوں نے بھر پور شرکت کی٭نقابت کے فرائض سید حامد شاہ نے بہت احسن طریقہ سے نبھائے، تلاوت کے بعد نعتوں کا سلسلہ شروع ہوا جس میں مقامی اور دور دراز علاقوں سے تشریف لائے حضرات نے ہدیہ نعت پیش کیں، مولانا شوکت حسین اور علامہ عبد اللطیف جشتی الازہری نے خطاب فرمائے۔پیر حسنات جو بلجیئم سے تشریف لائے تھے نے منقبت حسین پڑھی جبکہ عالمی نعت خوان الحاج قاری شاہد محمود قادری نے اپنی خوبصورت آواز سے بہت سے کلام سنائے۔ ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ محرم الحرام کا آغاز ہوتے ہی جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں پاک دارالسلام کے زیر اہتمام ٭کاروان ختم نبوتﷺ اور فروغ عشق مصطفی ﷺ نے شہادت سید نا امام حسین علیہ السلام کانفرنس کا اہتمام کیا گیا، جس میں عالمی نعت خوان الحاج قاری شاہد محمود قادری نے خصوصی شرکت کی جبکہ بلجیئم کے شہر برسل سے صاجزادہ پیر سید حسنات احمد شاہ بخاری زیب سجادہ نشیں آستانہ عالیہ آل رسولﷺ تشریف لائے، میونخ سے خوشحال خان، سٹٹگارٹ سے احسن تارڑ یا یوں کہنا جائز ہو گا کہ جرمنی کے دور دراز شہروں سے عاشقان رسولﷺ اور اہل بیت سے عشق کرنے والوں نے بھر پور شرکت کی۔ سید حامد شاہ نے نقابت کے فرائض سرانجام دیتے ہوئے کچھ ان الفاظ سے محفل کا آغاز کیاکہ۔ روز و شب ارض و سماں تیری۔تیری تسبیح پڑھتے ہیں فلک والے زمیں والے ہواوں کی سرسراہٹ میں بھی ہے حمد و ثناء تیری۔جرمنی کے شہر نیورن برگ سے قاری یسین نے تلاوت قرآن پاک کا شرف حاصل کیا۔ ننھے زین نے نعت رسول پیش کی، شہزاد عالم،امام و قاری شوکت اعوان نے بھی اس موقع پر سید نا امام شہداء، امام کرب و بلا، امام عالی مقام جناب امام حسین ؐ کی بارگاہ میں مختصر حاضری دی ان کا کہنا تھا کہ جو کوئی تعظیم کرتا ہے اللہ کی نشانیوں کی تو اس کا اللہ کی نشانیوں کا احترام کرنا ان کے دلوں کے اندر اللہ کا تقوی عطاء کرتا ہے۔ نماز،روضہ حج اس کا ذریعہ ہے۔خالد محمود قادری نے آقا کی جند جان علی اے پیش کیا۔ چوہدری زاہد نے نعت پیش کی، محمد عرفان، ظفر اقبال، پیر سید صفدر شاہ، سید افضال شاہ، رانا آصف کچھ یوں بولے پیاس کی ہمت ٹوٹ گئی ہے۔ اور پیاسا باقی ہے۔دنیا والو جب سمجھو تو جیت اسی کو کہتے ہیں۔ عبد اللطیف جشتی الازہری نے اپنے خطاب میں حضرت عمرؓ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آئے تو ہاتھ میں ننگی تلوار لئے اسلام کو ختم کرنے کے لئے لیکن اللہ کے نبی کی بارگاہ میں حاضر ہو کر پھر ہمیشہ ہمیشہ کے لئے اللہ کے نبی کے ہو کر رہ گئے۔اسی دوران انہوں نے مدینہ میں آنے والے زلزلہ کا ذکر کیا اور عمر کے درے کا بھی ذکر کیا جس کو زمین پر پٹخ کر کہا رک جا وہ دن اور آج کا دن سرزمین مدینہ پر کبھی زلزلہ نہیں آیا، جو رُقعہ دریائے نیل کو لکھا گیا تھا اس کا بھی ذکر کیا گیا۔ صاجزادہ پیر سید حسنات احمد شاہ بخاری زیب سجادہ نشیں آستانہ عالیہ آل رسولﷺ نے اپنا خطاب کچھ ان الفاظ میں شروع کیا٭ شاہ است حسین، بادشاہ است حسین۔ دین است حسین۔ دین پناہ است حسین۔ سرداد، نہ داد دست، در دستِ یزید، حقا کہ بنائے لا الہ است حسین۔ ان کا کہنا تھا کہ جو پنج تن ہیں اس میں پانچواں ذکر حسین ہے۔امام حسین۔سید و شہدا،بابا۔علی اکبرؑ۔زین العابدین۔علی اصغرؑ۔ؑ اور بابا فاطمہ بنت حسینؑ۔ سکینہ بنت حسینؑ۔ رقیہ بنت حسینؑ۔فاطمہ الکبریؑ۔ فاطمہ الصغرا۔ؑ اجے وی پچھنا ایں حُسین کی اے۔ نبی اے نانا بابا علی اے اجے وی پچھنا ایں حسین کی اے۔ درود آل محمد کی یہ فضیلت ہے۔کہ لا شریک بھی اس میں شریک ہوتا ہے۔پڑھیئے اگر درود تو ملتا ثواب ہے۔ بھیجے اگر سلام تو، آتا سلام ہے۔ نعتوں کا سلسلہ دیر تک جاری رہا۔

 

 

 

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں