۔،۔فرینکفرٹ سٹی سینٹر میں کالی مرچ کے پستول کے استعمال سے دو افراد زخمی۔ نذر حسین۔،۔
٭ہفتہ اور اتوار کی رات۔کون سٹاپلر واخے کے علاقہ میں نامعلوم وجوعات کی بنا پر انتیس سالہ شخص اور اس کی تینتیس سالہ خاتون کو کالی مرچ پستول سے زخمی کر دیا گیا، انیس سالہ شخص کی شناخت ہو چکی ہے جبکہ وہ ابھی تک مفرور ہے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/کون سٹاپلر واخے۔ مقامی پولیس رپورٹ کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی رات۔کون سٹاپلر واخے کے علاقہ میں نامعلوم وجوعات کی بنا پر انتیس سالہ شخص اور اس کی تینتیس سالہ خاتون کو کالی مرچ پستول سے زخمی کر دیا گیا، انیس سالہ شخص کی شناخت ہو چکی ہے جبکہ وہ ابھی تک مفرور ہے، موجودہ معلومات کے مطابق انتیس سالہ متاثرہ شخص اپنی بتیس سالہ گرل فرینڈ کے ساتھ تقریباََ رات کو ڈیڑھ بجے (ساحل اسٹریٹ ہاوس نمبر تریپن) کے قریب تھے کہ دہ افراد جن کی ترتیب وار انیس اور اکیس سال عمریں بتائی جا رہی تھیں کے درمیان زبانی بحث ہوئی جو طویل ہونے کے بعد ہاتھ پائی تک پہنچ گئی، اسی دوران انیس سالہ ملزم نے کالی مرچ کی پستول کا استعمال کرتے ہوئے انتیس سالہ شخص کو زخمی کر دیا ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے ایک اور نامعلوم بتیس سالہ شخص پر بھی گولی داغ دی بعد اذاں دونوں زخمیوں کو قریبی اسپتال لے جایا گیا۔ ملزمان کی تلاشی کے دوران پولیس افسران نے جرم کے ایک سترہ سال گواہ کی شناخت کی، پولیس کو اس نوجوان کی تلاشی لینے پر کوکین اور تیرہ سینٹی میٹر کی کچن کی چھری برآمد کی۔ اکیس سالہ مجرم کو کچھ ہی دیر بعد ویڈیو سرویلنس کی مدد سے گریتار کر لیا گیا جبکہ انیس سالہ نوجوان ابھی تک مفرور ہے پولیس کے مطابق اس کی شناخت ہو چکی ہے۔