۔،۔ ہیمبرگ سے آسٹریا وین جانے والی ٹرین میں اچانک حملہ۔حملہ آور اور مقتولین کا تعلق ایک ہی ملک سے تھا۔ نذر حسین۔،۔
٭حملہ کے وقت تقریباََ (پانچ سُو افراد)ہیمبرگ سے ویانا جانے والی ٹرین (آئی سی ای) میں سفر کر رہے تھے کہ اچانک ایک شخص نے ہتھوڑے کے ساتھ کئی مسافروں پر حملہ کر دیا۔حملہ آور اور تینوں متاثرین کا تعلق ایک ہی ملک سے تھا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ہیمبرگ۔ مقامی پولیس رپورٹ کے مطابق جرمنی کے شہر ہیمبرگ سے ویانا جانے والی ٹرین (آئی سی ای) جس میں تقریبا,, پانچ سو افراد اپنی اپنی منزل کی طرف گامزن تھے کہ اچانک ایک شخص ٹرین میں نمودار ہوا جس کے ہاتھوں میں ایک ہتھوڑا پکڑے ہوئے تھا نے اچانک کئی مسافروں پر حملہ کر دیا، حملہ میں زخمی ہونے والے چار میں سے تین شامی تھا جس میں مبینہ حملہ آور بھی شامل ہے۔باویریا داخلہ یو آخم ہرمن (سی ڈی یو) کے مطابق زخمیوں میں شام سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون اور اس کے بیٹے کے علاوہ ایک اور شامی جبکہ چوتھے زخمی کا تعلق بھی شام سے ہی تھا، حملہ آور اور متاثرین کا تعلق بھی سام ہی تھا۔پولیس نے متاثرین کی عمریں بتدریج، پندرہ۔ چوبیس۔ اڑتیس اور اکیاون سال بتائی ہیں، چوتھے شکار کی قومیت ابھی تک نامعلوم ہے، پولیس ترجمان کے مطابق ابتدائی نتائج کو سامنے رکھتے ہوئے بیس سال نوجوان نے ہتھوڑے سے دوسروں کو زخمی کیا ہے، ابتدائی طور پر حملے کی وجہ بھی ابھی تک واضح نہیں جس کو پولیس نے گرفتار کر لیا تھا۔