
۔،۔ فرینکفرٹ کے ایک ہوٹل میں تینتیس سالہ خاتون کا پولیس آفیسر پر حملہ۔ نذر حسین۔،۔
٭تینتیس سالہ خاتون نے ہوٹل چھوڑنے سے انکار کر دیا،،گشتی پولیس نے خاتون کو ہوٹل چھوڑنے کو کہا جس پر خاتون پولیس سے الجھ پڑی جس کا اختتام حوالات کی کوٹھری پر ہوا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ /اُوس اینڈ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق ہناور لینڈ اسٹریٹ پر موجود ہوٹل کے مالک نے پولیس کو طلب کیا کیونکہ ایک خاتون ہوٹل چھوڑنے یا جانے سے انکاری تھی، گشتی پولیس نے جائے وقوعہ کا جائزہ لیتے ہوئے بڑے پیشہ ورانہ انداز میں خاتون کو پر سکون رہنے کے لئے کہا، دراصل خاتون بہت نشے میں تھی، پولیس اہلکاروں نے بالآخر خاتون کو پولیس ہیڈ کوارٹر (حوالات) لے جانے کا فیصلہ کیا، پولیس وین تک جاتے ہوئے پولیس اہلکاروں نے گرتی پڑتی خاتون کو سہارا دیا، پولیس افسران کی مدد سے ہی وہ گاڑی تک پہنچ سکتی تھی، اسی دوران نشے میں دھت خاتون نے پولیس افسر خاتون کے چہرے پر گھونسہ رسید کر دیا اور اس کی توہین بھی کی، تینتیس سالہ خاتون کے رویئے سے اسے پولیس افسر کی توہین، پولیس آفیسر پر حملہ کرنے کے الزام میں جواب دینا ہو گا، جج کے حکم سے اگلے نامعلوم گھنٹے پولیس کی حراست میں گزارنے ہوں گے۔
