
۔،۔ پنجاب شیر گڑھ میں مبینہ ذہنی مریض باپ نے بیٹی کو قتل کر دیا۔ نذر حسین۔،۔
٭شیر گڑھ میں باپ کے ہاتھوں بیٹی کے قتل کا افسوسناک واقعہ محلہ پرائمری اسکول شیر گڑھ میں پیش آیا، قتل کے بعد ملزم علی دانیال موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/پاکستان/شیر گڑھ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقع پنجاب شیر گڑھ میں پیش آیا ہے، رپورٹ کے مطابق مبینہ ذہنی مریض باپ نے بیٹی کو ڈنڈے مار مار کر قتل کر دیا، یہ واقعہ محلہ پرائمری اسکول میں پیش آیا لڑکی کی چیخ و پکار سن کر اہل محلہ دروازہ توڑ کر جب اندر داخل ہوئے تو بچی چانن زہرہ کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئی،رپورٹ کے مطابق ملزم علی دانیال موقعہ پا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، والدہ آمنہ بی بی می مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ پولیس نے مجرم کی تلاش شروع کر دی ہے، پولیس رپورٹ کے مطابق ملزم کچھ عرصہ سے ذہنی مریض بتایا جاتا ہے، مقدمہ قتل دفعہ 302 کے تحت تھانہ شیر گڑھ میں درج کیا گیا ہے۔





