
۔،۔ جنوب مشرقی ترکیہ کے صوبے (شانلی اورفا) میں ٹیکنیکل ہائی اسکول میں فائرنگ۔16 افراد زخمی۔ نذر حسین۔،۔
٭ترکیہ کے جنوب مشرقی ترکیہ کے صوبے (شانلی اورفا) میں منگل کے روز ایک ٹیکنیکل ہائی اسکول میں فائرنگ کے نتیجہ میں سولہ افراد زخمی ہو گئے جن میں اکثریت طلبہ کی ہے، حملہ آور اسی اسکول کا سابقہ طالب علم تھا۔ فائرنگ کے بعد خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ترکی/شانلی اورفا۔ غیر ملکی خبر رساں نیوز ایجنسی ٭ڈی ایچ اے٭اور متعدد مقامی میڈیا ذرائع کے مطابق یہ واقعہ منگل کے روز ترکیہ کے جنوب مشرقی ترکیہ کے صوبے (شانلی اورفا) میں پیش آیا، ایک ٹیکنیکل ہائی اسکول میں فائرنگ کے نتیجہ میں سولہ افراد زخمی ہو گئے جن میں اکثریت طلبہ کی ہے، حملہ آور اسی اسکول کا سابقہ طالب علم تھا۔ فائرنگ کے بعد خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی، واقعہ کے ایک عینی شاہد نے نجی نیوز ایجنسی (آئی ایچ اے) کو بتایا کہ حملہ آور نے پہلے اسکول کے صحن میں اندھا دھند فائرنگ کی اس کے بعد اسکول کی عمارت کے اندر داخل ہوا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جن میں ایک بکتر بند گاڑی اور متعدد ایمبولینس بھی جائے وقوعہ پو پہنچ گئیں۔، ترکی کے نشریاتی ادارے (ٹی آر ٹی) کے مطابق زخمیوں میں ہائی اسکول کے (دس طلبہ اور چار اساتذہ شامل ہیں، تاہم ان کی حالت کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں بتایا گیا۔ واضح رہے کہ حملہ آور نے فائرنگ کے یعد اپنے آپ کو بھی گولی مار لی،جس کے نتیجہ میں وہ ہلاک ہو گیا۔






