۔،۔فیڈرل ہائی وے پر دو کاریں اور بس آپس میں ٹکرا گئیں۔ایک خاتون ہلاک۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔فیڈرل ہائی وے پر دو کاریں اور بس آپس میں ٹکرا گئیں۔ایک خاتون ہلاک۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔فیڈرل ہائی وے پر دو کاریں اور بس آپس میں ٹکرا گئیں۔ایک خاتون ہلاک۔ نذر حسین۔،۔

٭جرمنی کے صوبہ رائن لینڈ میں ضلع (ہونس رک) کے قریب مسافر بس دو کاروں سے ٹکرا گئی جس کی بنا پر ایک چوبیس سالہ خاتون جاں بحق جبکہ بس مسافروں کو معمولی چوٹیں آئیں ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ہونس رک۔ مقامی میڈیا اور پولیس رپورٹ کے مطابق جرمنی کے صوبہ رائن لینڈ میں ضلع (ہونس رک) کے قریب مسافر بس دو کاروں سے ٹکرا گئی جس کی بنا پر ایک چوبیس سالہ خاتون جاں بحق جبکہ بس مسافروں کو معمولی چوٹیں آئیں،پولیس رپورٹ کے مطابق چوبیس سالہ خاتون گاڑی ڈرائیو کر رہی تھی کہ بس سے ٹکرا گئی، پولیس کے مطابق بس میں بچوں سمیت انیس افراد سوار تھے جن میں سے سات بس مسافروں کو معمولی چوٹیں آئیں جن میں سے دو بالغ اور پانچ بچے شامل ہیں۔ اسلاع کے مطابق تین بچوں کو علاج کے لئے اسپتال لے جایا گیا، پولیس کے مطابق دو کاروں اور بس کے درمیان تصادم فیڈرل ہائی وے ۔ 327۔ پر گوڈی روتھ اور کاسٹل ضلع رائین ہُونس رک کے درمیان صبح سات بجے کے قریب پیش آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں