
۔،۔ بلغاریہ کو یورو ویثرن (گانے) کے مقابلہ کے سترویں ایڈیشن کے فاتح کا تاج پہنا دیا گیا۔ نذر حسین۔،۔
٭ہفتہ بھر کی تیاریوں کے بعد (پچیس ممالک) کے فن کاروں نے پوپ موسیقی کے تاج کے لئے ویانا کے ٭وینر شتادہالہ٭ہال میں فن کا مظاہرہ کیا، بلغاریہ کی یورو ویثرن مقابلہ میں یہ تاریخ کی پہلی جیت ہے۔اسرائیلی مد مقابل نعوا بتیان دوسرے نمبر پر رہے جبکہ ان کی یورو ویثرن میں شرکت کے خلاف ہونے والے احتجاجات اس مقابلہ پر سائے کی طرح چھائے رہے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/بلغاریہ /ویانا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہفتہ بھر کی تیاریوں کے بعد (پچیس ممالک) کے فن کاروں نے پوپ موسیقی کے تاج کے لئے ویانا کے ٭وینر شتادہالہ٭ہال میں فن کا مظاہرہ کیا، بلغاریہ کی یورو ویثرن مقابلہ میں یہ تاریخ کی پہلی جیت ہے۔اسرائیلی مد مقابل نعوا بتیان دوسرے نمبر پر رہے جبکہ ان کی یورو ویثرن میں شرکت کے خلاف ہونے والے احتجاجات اس مقابلہ پر سائے کی طرح چھائے رہے،بلغاریہ کو یورو ویثرن (گانے) کے مقابلہ کے سترویں ایڈیشن کے فاتح کا تاج پہنا دیا گیا۔واضح رہے اس مقابلے کو فٹ بال ورلڈ کپ سے تشبیہ دی جاتی ہے، لیکن یہاں فٹ بال کی بجائے گیت، رنگ برنگے لباس، برہنہ پن اور آواز کا جادہ جیتنے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ کھیل کی طرح یہ عمامی مقابلہ بھی سیاست سے جڑا رہا جبکہ غزہ میں جنگ،بربریت اور فلسطینیوں کی نسل کشی کی وجہ سے اسرائیل کو مقابلہ سے نکالنے کے مطالبات مسلسل تیسرے سال بھی حاوی رہے، احتجاجاََ پانچ پرانے شریک ممالک یعنی ٭اسپین ٭نیدر لینڈ ٭آئرلینڈ ٭آئس لینڈ اور سلوینیا نے یورو ویثرن کے مقابلوں میں حصّہ نہ لے کر بائیکاٹ کا اعلان کیا جبکہ حصّہ بھی نہیں لیا۔ اسرائیل کی شمولیت کے خلاف ویانا کی سڑکوں پر ہونے والے احتجاجی مظاہرے سویڈن اور سوئٹزرلینڈ کے پچھلے مقابلوں کے مپابلے میں چھوٹے تھے۔ فائنل سے قبل سینکڑوں مظاہرین نے مظاہرہ میں حصّہ لیا حماس تنظیم کے خلاف جنگی کاروائیوں کا حوالہ دیتے ہوئے یورو ویثرن پر پابندی کے مطالبات بھی کئے۔ جبکہ منتظمین میں سے ایک پین افریی فنکار (پیٹرک بنگولا) نے کہا کہ اسرائیل کو ایسے اسٹیج پر بلانا انسانیت پر یقین رکھنے والوں کی توہین ہے۔





