
۔،۔ تمام اہل اسلام کو عید مبارک اس بار پوری دنیا میں ایک ہی دن ستائیس(27 مئی)کوعید الاضحی منائی جا رہی ہے۔ نذر حسین۔،۔
٭پوری دنیا میں آج بروز اتوار مورخہ 17 مئی 2026 کو عید الاضحی کا چاند نظر آ چکا ہے، اس بار پوری دنیا میں ایک ہی دن عید الاضحی منائی جا رہی ہے،نہ صرف سعودی عرب جبکہ پاکستان میں بھی ذوالحجہ کا چانددیکھا جا چکا ہے ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سعودی عرب/لاہور/کراچی۔ چیئر مین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد نے ملک بھر میں ذی الحج کا چاند نظر آنے کا اعلان کر دیا،ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا، اس کے علاوہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور صوبائی دارالحکومتوں میں بھی زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے، اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ ملک میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا ہے اور کل بروز پیر پاکستان میں یکم ذی الحج ہو گی اور عید الاضحی بروز بدھ ستائیس 27 مئی کو ہو گی۔ سعودی عرب میں بھی ذوالحجہ کا چاند نظر آ چکا ہے اس طرح مورخہ 26 مئی کو یوم عرفہ اور ستائیس مئی کو عید الاضحی منائی جائے گی۔ سعودی سپریم کورٹ نے گواہیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ستائیس مئی کو عید الاضحی منانے کا اعلان کر دیا ہے۔ نتیجتاََ چاند کی عمر بائیس گھنٹے بنتی ہے۔



