۔،۔ چار سالہ بچی اپنی بیلنس بائیک کے ساتھ ریلوے کراسنگ پر حادثہ کی شکار۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ چار سالہ بچی اپنی بیلنس بائیک کے ساتھ ریلوے کراسنگ پر حادثہ کی شکار۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ چار سالہ بچی اپنی بیلنس بائیک کے ساتھ ریلوے کراسنگ پر حادثہ کی شکار۔ نذر حسین۔،۔

٭کراسنگ بند ہونے کے باوجود چار سالہ بچی اپنی بیلنس بائیک کے ساتھ ریلوے کراسنگ پر حادثہ کی شکار، اسے ہیلی کاپٹر سے اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/بوڈن سی۔سِپلنگن۔ مقامی پولیس اور ریلوے حکام کی رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ چھوٹے سے گاوُں میں اس وقت پیش آیا جب ایک چار سالہ بچی اپنی بیلنس بائیک کے ساتھ آدھی کراسنگ سنگنل بند ہونے کے باوجود پٹڑی پر جا کر رک گئی اسی دوران علاقائی ایکسپریس ٹرین کے ڈرائیور نے گاڑی روکنے کی کوشش کی جس میں وہ ناکام رہا اور بچی کو ٹکر مار دی،جبکہ چند میٹر دور گاڑی کو روک دیا گیا، زخمی بچی کو فوراََ ہیلی کاپٹر کے ذریعہ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی، ریلوے کمپنی نے حادثہ کے بعد گہرے صدمہ کا اظہار کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری ہمدردیاں لواحقین کے ساتھ ہیں، واقعہ کے بعد ٹرین ڈرائیور کو تبدیل کر کے گھر بھیج دیا، پولیس کے مطابق کراسنگ پر بڑی پرائیویسی سکرینیں بھی لگی ہوئی ہیں، سِیپلنگن ایک چھوٹا سا قصبہ ہے جس کی آبادی آٹھ ہزار کے قریب ہے اور وہ براہ راست (کونسٹنس جھیل) پر واقع ہے جو اوبرلنگن سے پانچ کلو میٹر مغرب میں واقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں