
۔،۔ گذشتہ رات فرینکفرٹ ہوسٹ میں انیس سالہ زخمی نوجوان سڑک پر پڑا تھا۔نذر حسین۔،۔
٭گذشتہ شام فرینکفرٹ ہوسٹ کے علاقہ میں ایک انیس سالہ نوجوان کو قتل کر دیا گیا،عینی شاہدین نے گذشتہ شب صبح کے (04:10) بجے پولیس کو بتایا کہ گیراج کے سامنے زخمی شخص پڑا ہے، جائے وقوعہ پر پہنجچنے والا ایمرجنسی ڈاکٹر صرف انیس سالہ نوجوان کو مردہ قرار دے سکا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ہوسٹ۔ مقامی پولیس رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین نے صبح تقریباََ (04:10) بجے ایمرش جوزف اسٹریٹ نمبر 24 کے قریب پارکنگ گیراج کے سامنے ایک شدید زخمی شخص کو پڑا ہوا پایا، جائے وقوعہ پرپہنچنے والے ڈاکٹر نے نوجوان کو چیکنگ کے بعد مردہ قرار دے دیا، نامعلوم وجوعات کی بنا پر اسپیشل ہویسائیڈ یونٹ نے تفتیش سنبھال لی ہے۔
