
۔،۔جرمنی فرینکفرٹ نارڈ اینڈ ایک اپارٹمنٹ میں دو افراد کا جھگڑا،گشتی پولیس نے مشتبہ افراد پر گولی چلا دی۔ نذر حسین۔،۔
٭جمعرات کی شام فرینکفرٹ نارڈ اینڈ سا ئسل اسٹریٹ پر دو افراد کے درمیان جھگڑے کے دوران ایک شخص نے کوئی تیز دھار آلہ استعمال کیاہ گشتی پولیس کی آمد پر پولیس کو مشتبہ افراد کو روکنے کے لئے آتشیں ہتھیار کا استعمال کرنا پڑا،زخمی ہونے پر اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ مقامی پولیس رپورٹ کے مطابق نامعلوم وجوعات کی بنا پر فرینکفرٹ نارڈ اینڈ کے علاقہ میں دو افراد کا جھگڑا اچانک مہلک جھگڑے میں تبدیل ہو گیا، ایک شخص نے کسی تیز دھار آلے سے حملہ کر کے دوسرے شخص کو شدید زخمی کر دیا، گشتی پولیس اہلکاروں نے موقع پر پہنچنے اور حالات کا جائزہ لیتے ہوئے مشتبہ فرد پر گولی چلا دی جس سے وہ زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ دوسر زخمی شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ کریمنل پولیس (ایل کے اے) اور فرینکفرٹ پولیس کے ہومیسائیڈ اسکواڈ نے تفتیش سنبھال لی ہے جبکہ پولیس شواہد بھی اکٹھے کر رہے ہیں۔
