۔،۔آسٹریلیا نیو ساوتھ ویلز ریاست میں ایک خاتون نے اپنے بچے کو قتل کیا۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔آسٹریلیا نیو ساوتھ ویلز ریاست میں ایک خاتون نے اپنے بچے کو قتل کیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔آسٹریلیا نیو ساوتھ ویلز ریاست میں ایک خاتون نے اپنے بچے کو قتل کیا۔ نذر حسین۔،۔

٭آسٹریلوی خاتون نے چار سالہ بیٹے کو قتل کرنے کے بعد بچے کا کچھ ہی دنوں میں گوشت بھی کھا لیا،جس کی بنا پر آدم خوری سے متعلق نئی بحث٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/آسٹریلیا/نیو ساوتھ ویلز۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آسٹریلیا میں پولیس نے ایک خاتون پر اس وقت قتل کا الزام لگایا،جب بتیس سالہ خاتون نے رضاکارانہ طور پر پولیس کے سامنے پیش ہو کر اس بات کا اعتراف کیا کہ اس نے اپنے چار سالہ بیٹے کے خلاف سنگین افعال کئے، پولیس نے فوراََ کاروائی کرتے ہوئے گھر سے بچے کی لاش برآمد کر لی، خاتون پر قتل کا الزام عائد کیا گیا جبکہ پولیس نے ابھی تک عوامی طور پر اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ جائیوقوعہ سے ملنے والے شواہد آدم خوری ثابت کرتے ہیں، پولیس رپورٹ کے مطابق۔پوسٹ مارٹم اور فرانزک تحقیقات موت کی وجہ اور دیگر حقائق کا تعین کرنے ے لئے کی جا رہی ہیں، ایک اور انکشاف کے مطابق خاتون پہلے سے ہی پولیس کے ریکارڈ میں موجود تھی، اور معاملہ میں گھریلو تشدد کا پس منظر بھی زیرتفتیش ہے۔ متعدد میڈیا ذرائع نے آدم خوری کے دعوے کا ذکر کیا ہے، لیکن دستیاب معلومات کے مطابق یہ الزام یا شبہ ہے، نہ کہ عدالت یا پولیس کی جانب سے ثابت شدہ حقیقت، حتمی نتائج عدالتی کاروائی اور فرانزک تحقیقات کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں