۔،۔ امریکا اور ایران کی جنگ ایک بار پھردونوں آمنے سامنے۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ امریکا اور ایران کی جنگ ایک بار پھردونوں آمنے سامنے۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ امریکا اور ایران کی جنگ ایک بار پھردونوں آمنے سامنے۔ نذر حسین۔،۔

٭ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خانہ ای کی مشہد میں تدفین سیچند گھنٹے قبل ایرانی وزارت صحت نے انکشاف کیا ہے کہ ملک پر حالیہ امریکی حملوں کے نتیجہ میں (چودہ افراد)ہلاک ہوئے ہیں ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ایران/تہران/مشہد۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے اور ایرانی خبر رساں ایجنسی (فارس) کے مطابق امریکی حملوں میں فضائیہ اور بحریہ کے (آٹھ اہلکار) بھی شامل ہیں، جو ملک کے جنوب میں بندر عباس اور بوشہر کو نشانہ بنانے والے حملوں میں مارے گئے تھے۔ امریکی حملے میں ایک ریلوے پل کو نشانہ بنایا گیا ہے جس کی بنا پر تہران اور مشہد کے درمیان ٹرین سروس کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق یہ حملہ علی الصبح ریلوے ٹریک پر کیا گیا تھا، ایک رپورٹ کے مطابق ساحل کے ساتھ ساتھ (نوے فوجی مقامات) کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا گیا ہے۔ یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو اعلان کیا کہ انہوں نے ایران کے خلاف نئے حملوں کا حکم دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں