
-,-جاوید اقبال بھٹی (مرحوم)یادِ رفتگان، پہلی برسی و ایصالِ ثواب-نذر حسین-,-
٭ 15 جون 1956ء کو پاکستان، گجرات میں ایک روشن ستارہ طلوع ہوا، جو 3 اکتوبر 2025ء کو اپنی محبت، خلوص اور خوبصورت یادیں دلوں میں چھوڑ کر ہمیشہ کے لیے ڈوب گیا۔ ٭
شانِ پاکستان جرمنی — فرینکفرٹ / گجرات / سٹٹگارٹ-اِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ بعض لوگ اس دنیا سے رخصت ہو کر بھی اپنے پیاروں کے دلوں میں ہمیشہ کے لیے زندہ رہتے ہیں۔ ان کی محبت، شفقت، خلوص، خوش اخلاقی اور خوبصورت یادیں وقت گزرنے کے ساتھ ماند نہیں پڑتیں بلکہ ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید گہری ہوتی چلی جاتی ہیں۔جاوید اقبال بھٹی مرحوم بھی انہی خوبصورت لوگوں میں سے ایک تھے، جو جہاں جاتے اپنی محبت، خلوص اور خوش مزاجی سے محفل کو چار چاند لگا دیتے۔ وہ ہر محفل کی رونق اور اپنوں کے لیے محبت و شفقت کا پیکر تھے۔ آج وہ ہمارے درمیان موجود نہیں، مگر ان کی یادیں، ان کی باتیں اور ان کی محبت آج بھی اپنے چاہنے والوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔اسی پیارے مرحوم کی یاد میں ایصالِ ثواب کی غرض سے 3 اکتوبر 2026ء کو پہلی برسی، محفلِ یادِ رفتگان کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر قرآنِ پاک کی تلاوت، دعائے مغفرت اور مرحوم کے درجاتِ بلندی کے لیے خصوصی دعا کی جائے گی۔ہم بارگاہِ الٰہی میں دعا گو ہیں کہ اللہ کریم جاوید اقبال بھٹی مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی قبر کو نور سے منور فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔اللہ رب العزت تمام لواحقین، عزیز و اقارب اور دوست احباب کو صبرِ جمیل عطا فرمائے اور اس عظیم جدائی کے صدمے کو برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔تمام عزیز و اقارب، دوست احباب اور احبابِ گرامی سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ محفلِ یادِ رفتگان و ایصالِ ثواب، جاوید اقبال بھٹی مرحوم میں تشریف لا کر مرحوم کے لیے دعائے مغفرت فرمائیں اور ایصالِ ثواب میں شریک ہوں۔ خود بھی تشریف لائیں اور اپنے دوست احباب کو بھی اس بابرکت محفل میں شرکت کی دعوت دیں، تاکہ مل کر اپنے پیارے مرحوم کی بخشش و مغفرت کے لیے دعا کریں اور ثوابِ دارین حاصل کریں۔اس محفل کا اہتمام جاوید اقبال بھٹی مرحوم کے فرزندان، دانیال بھٹی، بن یامین بھٹی اور اہلِ خانہ کی جانب سے کیا گیا ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل دے۔٭منجانب۔ منتظمین جامع مسجد المدینہ و نو منتخب ایگزیکٹو باڈی پاکستان ویلفیئر سوسائٹی سٹٹگارٹ٭
آمین یا رب العالمین*اِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

*اِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ*جاوید اقبال بھٹی