
۔،۔ فرینکفرٹ (اوسٹ اینڈ)مشرقی علاقہ میں ایک شخص کی لاش برآمد۔ نذر حسین۔،۔
٭فرینکفرٹ کے مشرقی علاقے اوسٹ اینڈ میں واقع اوسٹ پارک اسٹریٹ کے قریب جھاڑیوں میں سے ایک شخص کی لاش ملی۔ پولیس کے مطابق مرنے والی کی عمر پچاس اور ساٹھ بتائی جاتی ہے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ گذشتہ روز دوپہر تقریباََ ڈیڑھ بجے کے قریب فرینکفرٹ کے مشرقی علاقے اوسٹ اینڈ میں واقع اوسٹ پارک اسٹریٹ کے قریب جھاڑیوں میں سے ایک شخص کی لاش ملی۔ پولیس کے مطابق مرنے والی کی عمر پچاس اور ساٹھ کے درمیان ہو گی، ابتدائی تحقیقات کے مطابق پولیس کو فی الحال ایسے کوئی شواہد نہیں ملے جن سے ظاہر ہو کہ اس شخص کی موت کسی دوسرے شخص کی مداخلت یا تشدد کے نتیجے میں ہوئی ہو۔پولیس رپورٹ کے مطابق تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تا کہ جاں بحق شخص کی شناخت معلوم کی جا سکے اور اس کی موت کے حالات اور وجوعات کا پتہ لگایا جا سکے۔

