۔،۔فرینکفرٹ ہوخسٹ اور نیدر راڈ میں (ای اسکوٹر) کے دو حادثات پیش آئے۔دونوں زخمی۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔فرینکفرٹ ہوخسٹ اور نیدر راڈ میں (ای اسکوٹر) کے دو حادثات پیش آئے۔دونوں زخمی۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔فرینکفرٹ ہوخسٹ اور نیدر راڈ میں (ای اسکوٹر) کے دو حادثات پیش آئے۔دونوں زخمی۔ نذر حسین۔،۔

٭فرینکفرٹ کے علاقے نیدر راڈ اور ہوخسٹ میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات پیش آئے جبکہ دونوں حادثات الیکٹرک اسکوٹر ز کے تھے جس میں ای اسکوٹر چلانے والے دو افراد زخمی ہو گئے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/نیدر راڈ/ہوخسٹ۔ مقامی پولیس کی رپورٹ کے مطابق پہلا حادثہ تقریباََ صبح 7 بج کر 45 منٹ پر اس وقت پیش آیا جب ایک سولہ سالہ نوجوان ای اسکوٹر پر کونگ سٹائینر اسٹریٹ اور گے بشس کے چوراہے پر سرخ ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گزر رہا تھا جس کے نتیجے اس اسکوٹر اور گاڑی آپس میں ٹکرا گئے جسے راستے کا قانونی حق حاصل تھا۔ ٹکر کے باعث نوجوان سڑک پر گر گیا جس کی بنا پر اسے شر پر چوٹیں آئیں، بعد ازاں اسے قریبی اسپتال میں داخل کروا دیا گیا۔دوسر حادثہ دوپہر تقریباََ ایک بجے نیدر راڈ بیلچن اسٹریٹ پر پیش آیا،رپورٹ کے مطابق ایک 76 سالہ کار ڈرائیور اور اکیس سالہ ای اسکوٹر سوار کی گاڑیوں میں آمنے سامنے ٹکر ہو گئی، اطلاعات کے مطابق دونوں مخالف سمت سے آ رہے تھے،تصادم کے بعد کار ڈرائیور کی گاڑی بے قابو ہو کر دوسری گاڑی سے بھی جا ٹکرائی۔ اس حادثے میں اکیس سالہ ای اسکوٹر سوار معمولی زخمی ہوا۔ مقامی پولیس کے مطابق دونوں حادثات کی وجوعات اور حالات معلوم کرنے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں