
۔،۔ برلن کے کرسٹوفر اسٹریٹ ڈےحملے کے ملزم کو لبنان کی جیل میں قید کے دوران بھی جرمنی سے شہری امداد بُرگر گلڈ) ملتی رہی۔ نذر حسین۔،۔
٭ برلن کے کرسٹوفر اسٹریٹ ڈےحملے کے ملزم عبدالباسط کو 2025 میں لبنان میں قیام اور وہاں جیل میں قید کے دوران بھی جرمنی سے سوشل ویلفیئر الاونس ملتا رہا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/برلن۔ مقامی میڈیا اور وفاقی وزیر محنت کے مطابق مئی سے نومبر 2025 تک اسے ہر ماہ 790.61 یورو ادا کئے جاتے رہے، یہ معلومات وفاقی وزارت محنت نے (اے ایف ڈی) AfD کے رکن پارلیمنٹ (رینے اسپرنگر René Springer کے ایک پارلیمانی سوال کے جواب میں فراہم کیں، اس سے پہلے جرمنی میں سب سے زیادہ بکنے والی اخبار (بلڈ۔ Bild) نے بھی اس کے بارے میں رپورٹ شائع کی تھی۔ عبدالباسط 2025 کو لبنان گیا تھا کیونکہ وہ دہشت گرد تنظیم (اسلامع اسٹیٹ۔داعش IS) میں شامل ہونا چاہتا تھا، وہاں اسے گرفتار کر لیا گیا جور جیل بھیج دیا گیا اور سزا بھی سنائی گئی، نومبر میں اسے لبنان سے رہا کر کے جرمنی واپس بھیج دیا گیا، 25 پچیس جولائی 2026 کو اکیس سالہ نوجوان نے مبینہ طور پر اسلام پسندانہ نظریات سے متاثر ہو کر برلن میں کرسٹوفر اسٹریٹ ڈے کی تقریب پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک اور دو درجن سے زائد افراد زخمی ہوئے، جن میں سے بعض کی حالت تشویشن ناک تھی، اس سے اگلے ہی دن حملہ آور پولیس کی گولیوں کا نشانہ بن گیا۔ وزارت محنت کی پورٹ کے مطابق عبد الباسط بچپن ہی سے بنیادی مالی امداد (سوشل ویلفیئر الاونس) مل رہی تھی یعنی 2015 سے، جس کی ادائیگیاں صرف نومبر سے مئی تک معطل کی گئیں۔ کیونکہ اسے لبنان سے واپسی کے بعد وہ جرمنی میں عدالتی تحقیقات کے دوران حراست میں تھا۔مئی میں اسے سزا سنائی گئی، لیکن ابتدائی طور پر اسے عدالتی حراست سے رہا کر دیا گیا،جس کے بعد اسے دوبارہ مالی امداد ملنے لگی،وفاقی وزارت صحت کے بیان کے مطابق اس شخص کے تقریباََ چھ ماہ لبنان میں گزارنے کے بارے میں متعلقہ جاب سینٹر کو کوئی اطلاع نہیں تھی، تاہم جرمنی کے دیگر سرکاری ادارے اس کے لبنان میں ہونے سے واقف تھے، یہاں تک کہ لبنان میں جرمن سفارتخانے ے نمائندوں نے جیل میں اس سے ملاقات بھی کی تھی۔





