۔،۔اندرون شہر،فرینکفرٹ کے مرکزی ریلوے اسٹیشن پر سیکورٹی مہم کے تحت 66 ویں بڑی پولیس کاروائی اور چیکنگ۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔اندرون شہر،فرینکفرٹ کے مرکزی ریلوے اسٹیشن پر سیکورٹی مہم کے تحت 66 ویں بڑی پولیس کاروائی اور چیکنگ۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔اندرون شہر،فرینکفرٹ کے مرکزی ریلوے اسٹیشن پر سیکورٹی مہم کے تحت 66 ویں بڑی پولیس کاروائی اور چیکنگ۔ نذر حسین۔،۔

 

٭فرینکفرٹ کے مرکز میں سیکورٹی کو بہتر بنانے کے لئے جاری پروگرام کے تحت گذشتہ دنوں کو فرینکفرٹ پولیس، صوبہ ہیسن کی پولیس فورس،وفاقی پولیس اور سٹی پولیس کے اہلکارں نے ایک بار پھر فرینکفرٹ کے مرکزی ریلوے اسٹیشن اور اس کے آس پاس شہر کے علاقوں میں بڑے پیمانے پر چیکنگ کی٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ مقامی پولیس رپورٹ کے مطابق اس وسیع اور مختلف سرکاری اداروں کی مشترکہ کاروائی کا مقصد شہر کے مرکزی علاقوں اور فرینکفرٹ کے مرکزی ریلوے اسٹیشن کے آس پاس عوامی مقامات کو زیادہ محفوظ بنان اور جرائم کے خلاف سخت کاروائی کرنا، اس دوران پولیس نے خاص طور پر ان مقامات پر توجہ دی جہاں سے پہلے بھی شہریوں کی جانب سے متعدد شکایات اور اطلاعات موصول ہو چکی تھیں رپورٹ کے مطابق ان علاقوں میں پولیس کی موجودگی بھی بڑھا دی گئی، اس کے علاوہ ریلوے اسٹیشن کے علاقے میں موجود ہوٹلوں، بازار اور دیگر کھانے پینے کے مقامات کی بھی خصوصی جانچ پڑتال کی گئی، اس سلسلے میں جمموعی طور پر بارہ کاروباری مقامات کا بھی معائنہ کیا گیا۔ تمام کاروائی کے دوران پولیس نے۔
400 سے زائد افراد کی شناخت اور جانچ پڑتال کی۔
20 فوجداری مقدمات کے اندراج کے لیے رپورٹیں تیار کیں۔
60 سے زائد انتظامی خلاف ورزیاں (Ordnungswidrigkeiten) درج کیں۔
متعدد افراد کو پولیس ہیڈکوارٹر کی حوالات میں منتقل کیا۔
6 پولیس نے معمول کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف بھی کارروائی کی۔
بدھ کی دوپہر خصوصی طور پر ای اسکوٹرز (E-Scooter) کے درست اور قانونی استعمال کی جانچ کی گئی۔zeil نمبر 29 کے علاقے میں ان افراد کے خلاف کارروائی کی گئی جو ای اسکوٹر چلا کر غیر قانونی طور پر پیدل چلنے والوں کے لیے مخصوص علاقوں میں داخل ہوئے تھے۔افراد کے خلاف پہلے سے موجود وارنٹِ گرفتاری پر عمل درآمد کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں