۔،۔ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ  ڈورن بُش کے علاقہ میں معمر خاتون بھاری مقدار میں نقد رقم کے ساتھ گرفتار۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ ڈورن بُش کے علاقہ میں معمر خاتون بھاری مقدار میں نقد رقم کے ساتھ گرفتار۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ ڈورن بُش کے علاقہ میں معمر خاتون بھاری مقدار میں نقد رقم کے ساتھ گرفتار۔ نذر حسین۔،۔

٭گذشتہ جمعرات کی دوپہر کو پولیس اہلکاروں نے فرینکفرٹ کے علاقہ ڈورن بُش میں واقع ایک ڈرگ اسٹور سے (باسٹھ سالہ) خاتون کو گرفتار کیا جس کے جسم پر بڑی مقدار میں رقم باندھی ہوئی تھی٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ڈورن بُش۔ مقامی پولیس رپورٹ کے مطابق خاتون کو تقریباََ دوپہر کے وقت ایشرز ہائیمر لینڈ اسٹریٹ پر واقع ایک دکان میں دیکھا گیا کہ وہ کئی اشیاء اپنے کپڑوں میں چھپا رہی تھی جب وہ کاونٹر پر پہنچی تو چند اشیاء کی ادائیگی کر رہی تھی جبکہ دکاندار نے اسے چیزیں چھپاتے ہوئے دیکھ لیا تھا۔اس واقعہ کے بعد دکان کے ایک ملازم نے خاتون کو باہر جانے سے روک لیا اور مقامی پولیس کو اطلاع کر دی، پولیس کے پہنچنے تک خاتون کو وہیں روکے رکھا، واضح رہے رپورٹ کے مطابق خاتون کے پاس شناختی دستاویزات موجود نہیں تھیں، بعد ازاں ایک خاتون پولیس اہلکار نے اس کی تلاشی لی، تلاشی کے دوران پولیس کو نوٹوں کی کئی گڈیاں ملیں جن کی مجموعی مالیت (چالیس ہزار) یورو سے زیادہ تھی۔ خاتون رقم کے بارے میں کوئی قابل فہم وضاحت پیش نہیں کر سکی جبکہ پہلیس کو شبہ ہے کہ یہ رقم مجرمانہ سرگرمیوں کے ذریعے حاصل کی گئی ہو سکتی ہے؟اسی وجہ سے رقم کو ضبط کر لیا گیا ہے، خاتون کے پاس کوئی مستقل رہائش تک نہیں تھی، بعد ازاں عدالتی پیشی کے لئے فرینکفرٹ پولیس ہیڈ کورٹر کے حراستی مرکز منتقل کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں