
۔،۔ عالمی مبلغ اسلام حضرت علامہ پیر سید حسنات احمد بخاری دو ہفتے کے تبلیغی دورے پر جنوبی افریقہ روانہ ہو رہے ہیں۔ نذر حسین۔،۔
٭عالمی مبلغ اسلام، آلِ نبی اولاد علی، نامور مذہبی اسکالر حضرت علامہ پیر سید حسنات احمد بخاری دامت برکاتہم العالیہ، زیب سجادہ آستانہ عالیہ آلِ رسول برسلز بلجیئم اسی، ہفتے جنوبی افریقہ کے دو ہفتے کے تبلیغی دورے پر روانہ ہو رہے ہیں ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/بلجیئم برسلز/جوہانسبرگ/پریٹوریا/ڈربن/کیپ ٹاون۔ عالمی مبلغ اسلام، آلِ نبی اولاد علی، نامور مذہبی اسکالر حضرت علامہ پیر سید حسنات احمد بخاری دامت برکاتہم العالیہ، زیب سجادہ آستانہ عالیہ آلِ رسول برسلز بلجیئم جو کسی تعارف کے محتاج نہیں اپنے نانا کے قدموں پر چلتے ہوئے اسی، ہفتے جنوبی افریقہ کے دو ہفتے کے تبلیغی دورے پر روانہ ہو رہے ہیں، آپ اس دورے کے دوران جوہانسبرگ۔پریٹوریا۔ڈربن۔کیپ ٹاون اس کے علاوہ جنوبی افریقہ کے دیگر مختلف شہروں میں بھی تبلیغی دورے اور خطاب فرمائیں گے۔ عالمی مبلغ اسلام حضرت علامہ پیر سید حسنات احمد بخاری کے دورے کا سن کر کمیونٹی میں اس حوالہ سے کافی جوش و خروش پایا جا رہا ہے جبکہ قبلہ پیر حضرت علامہ پیر سید حسنات احمد بخاری کے استقبال کے لئے تیاریاں جاری ہیں،کمیونٹی کے مطابق آپ کا پر جوش استقبال کیا جائے گا۔

عالمی مبلغ اسلام، آلِ نبی اولاد علی، نامور مذہبی اسکالر حضرت علامہ پیر سید حسنات احمد بخاری دامت برکاتہم العالیہ، زیب سجادہ آستانہ عالیہ آلِ رسول برسلز بلجیئم