۔،۔ چیمبر آف کامرس لاہور کے وفد کا جرمنی میں پاکستانی صنعتکار مظہر اقبال دیونہ کی فیکٹری کا دورہ۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ چیمبر آف کامرس لاہور کے وفد کا جرمنی میں پاکستانی صنعتکار مظہر اقبال دیونہ کی فیکٹری کا دورہ۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ چیمبر آف کامرس لاہور کے وفد کا جرمنی میں پاکستانی صنعتکار مظہر اقبال دیونہ کی فیکٹری کا دورہ۔ نذر حسین۔،۔

٭پاکستان اور یورپ کے درمیان تجارتی و سرمایہ کاری روابط کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال، مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فہیم الرحمان سیگل،معروف پاکستانی صنعت کار اور صدر پاکستان بزنس فورم پورپ مظہر اقبال دیونہ ٭

شان پاکستان جرمنی، فرینکفرٹ/ہاگن: چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فہیم الرحمان سیگل کی قیادت میں پچیس رکنی اعلیٰ سطحی کاروباری وفد نے اپنے دورۂ یورپ کے دوران جرمنی کے شہر ہاگن میں معروف پاکستانی صنعتکار اور صدر پاکستان بزنس فورم یورپ مظہر اقبال دیونہ کی صنعتی یونٹ (اسپاق پلاسٹک) کا دورہ کیا۔اس موقع پر قونصلیٹ جنرل اسلامی جمہوریہ پاکستان فرینکفرٹ کے قائم مقام قونصل جنرل فہد الرحمان اور ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کونسلر آمنہ نعیم بھی موجود تھیں۔ مظہر اقبال دیونہ اور صنعتی یونٹ کی انتظامیہ نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد، قائم مقام قونصل جنرل فہد الرحمان اور ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کونسلر آمنہ نعیم کا پرتپاک استقبال کیا۔ ) اوردوستانہ ملاقات کے دوران پاکستان اور یورپ کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ، سرمایہ کاری کے مواقع، پاکستان میں کاروبار کرنے میں آسانی  باہمی تجارتی روابط کو مزید مضبوط بنانے سمیت مختلف اہم امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فہیم الرحمان سیگل نے پاکستان میں کاروباری ماحول کو بہتر بنانے اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے حالیہ عرصے میں کی جانے والی اصلاحات سے وفد کے ارکان کو آگاہ کیا۔ انہوں نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانی کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں پر زور دیا کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع سے فائدہ اٹھائیں اور ملک کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کریں۔فہیم الرحمان سیگل نے کہا کہ الیکٹرک وہیکلز، انفارمیشن ٹیکنالوجی، قابلِ تجدید توانائی، ٹیکسٹائل ویلیو ایڈیشن، فارماسیوٹیکل، زراعت و فوڈ پروسیسنگ، کان کنی اور معدنیات سمیت متعدد شعبے سرمایہ کاری کے وسیع امکانات رکھتے ہیں۔ ان شعبوں میں سرمایہ کاری سے نہ صرف ملکی معیشت کو مزید مستحکم کیا جا سکتا ہے بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے اور پاکستان کی برآمدی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔اس موقع پر پاکستان بزنس فورم یورپ کے صدر مظہر اقبال دیونہ نے پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ، پاکستانی برآمدات میں اضافے اور ملک کی پیداواری و صنعتی صلاحیت کو مزید مضبوط بنانے کے لیے یورپی کاروباری حلقوں اور متعلقہ پلیٹ فارمز کے ذریعے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مظہر اقبال دیونہ نے کہا کہ یورپ میں مقیم پاکستانی کاروباری برادری پاکستان اور یورپی ممالک کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری روابط کو مزید مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرونِ ملک پاکستانی صنعتکار اور سرمایہ کار پاکستان میں موجود کاروباری اور صنعتی مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ملکی معیشت کی ترقی میں مؤثر کردار ادا کر سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور یورپ کے درمیان تجارت کے فروغ کے لیے کاروباری وفود کے باہمی دورے، صنعتی نمائشیں، تجارتی اجلاس اور براہِ راست کاروباری روابط انتہائی اہم ہیں۔ اس سلسلے میں پاکستان بزنس فورم یورپ پاکستانی کاروباری اداروں اور یورپی سرمایہ کاروں کے درمیان رابطوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا۔مظہر اقبال دیونہ نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کے دورۂ جرمنی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے دوروں سے دونوں جانب کے کاروباری افراد کو ایک دوسرے کے تجربات، صنعتی صلاحیتوں اور سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہی حاصل ہوتی ہے، جس سے مستقبل میں مشترکہ کاروباری منصوبوں کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔ملاقات کے اختتام پر شرکاء نے اس امر پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور یورپ کے درمیان تجارتی و سرمایہ کاری تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے نجی شعبے، کاروباری تنظیموں اور اوورسیز پاکستانی کاروباری برادری کے درمیان رابطوں کو مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس موقع پر وفد نے اسپاق پلاسٹک کی صنعتی سرگرمیوں اور جدید پیداواری نظام کا بھی جائزہ لیا اور صنعت کی کارکردگی کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں