۔،۔ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں منہاج اسلامک سینٹر کے نئے مرکز کا بابرکت افتتاح۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں منہاج اسلامک سینٹر کے نئے مرکز کا بابرکت افتتاح۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں منہاج اسلامک سینٹر کے نئے مرکز کا بابرکت افتتاح۔ نذر حسین۔،۔

٭ ادارہ منہاج القرآن اسلامک ایجوکیشن، کلچر اینڈ ویلفیئر سینٹر (رجسٹرڈ) بروز جمعہ، 7 اگست 2026ء کو اپنے نئے مرکز سے دینی، تعلیمی، ثقافتی اور فلاحی خدمات کا باقاعدہ آغاز کرے گا۔ افتتاحی نمازِ جمعہ دوپہر 1:45 بجے (13:45) ادا کی جائے گی۔ ٭

شانِ پاکستان جرمنی، فرینکفرٹ/کانسٹابلر واخے:
اللہ تعالیٰ کے بے پایاں فضل و کرم سے ادارہ منہاج القرآن اسلامک ایجوکیشن، کلچر اینڈ ویلفیئر سینٹر (رجسٹرڈ) اپنے نئے مرکز میں دینی، تعلیمی، ثقافتی اور فلاحی خدمات کا باقاعدہ آغاز کر رہا ہے۔چند عرصہ قبل مناسب جگہ دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے ادارے کی سرگرمیاں عارضی طور پر معطل کرنا پڑی تھیں۔ تاہم مسلسل کوششوں، دعاؤں اور احباب کے بھرپور تعاون سے اللہ رب العزت نے سابقہ مقام کے بالکل قریب نئی جگہ عطا فرما دی ہے۔اسی سعید موقع پر بروز جمعہ، 7 اگست 2026ء کو نئے مرکز کا بابرکت افتتاح ہوگا، جہاں پہلی افتتاحی نمازِ جمعہ ادا کی جائے گی۔

📍 مقام:
Töngesgasse 4, 60311 Frankfurt am Main

🕌 نمازِ جمعہ:
دوپہر 1:45 بجے (13:45)

خطبۂ جمعہ و امامت:
مفتی ممتاز حسین صاحب

نمازِ جمعہ کے لیے آنے والے احباب کی سہولت کے پیشِ نظر مسجد کے قریب ہی دو پارک ہاؤسز بھی موجود ہیں۔تمام اہلِ اسلام سے پُرخلوص دعوت ہے کہ اس بابرکت موقع پر خود بھی تشریف لائیں، افتتاحی نمازِ جمعہ میں شرکت کرکے اس دینی مرکز کی کامیابی اور ترقی کے لیے دعا فرمائیں، اور اپنے عزیز و اقارب، دوستوں اور احباب کو بھی اس سعادت میں شریک ہونے کی دعوت دیں۔اللہ تعالیٰ اس مرکز کو دینِ اسلام کی اشاعت، علم و تربیت کے فروغ، خدمتِ خلق اور امتِ مسلمہ کے اتحاد و یگانگت کا مضبوط مرکز بنائے۔ آمین یا رب العالمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں