۔،۔اِنَا لِلّہِ وَ اِنَا اِلَیہِ رَاجِعُونَ۔کار ایکسیڈنٹ کے بعد عزیز خان شیروانی قضا الہی سے وفات پا گئے۔ نذ حسین۔،۔ 0

۔،۔اِنَا لِلّہِ وَ اِنَا اِلَیہِ رَاجِعُونَ۔کار ایکسیڈنٹ کے بعد عزیز خان شیروانی قضا الہی سے وفات پا گئے۔ نذ حسین۔،۔

0Shares

۔،۔اِنَا لِلّہِ وَ اِنَا اِلَیہِ رَاجِعُونَ۔کار ایکسیڈنٹ کے بعد عزیز خان شیروانی قضا الہی سے وفات پا گئے۔ نذ حسین۔،۔

٭عزیز خان شیروانی کو کسی گاڑی نے ٹکر ماری تھی جس کی بنا پر وہ اسپتال ایمرجنسی میں داخل تھے اسی دوران ان کی زندگی کی شمع بجھ گئی جو کے پاکستانی کمیونٹی کے لئے انتہائی افسوسناک خبر تھی جو آناََ فاناََ ہر طرف پھیل گئی۔اِنَا لِلّہِ وَ اِنَا اِلَیہِ رَاجِعُونَ۔٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ گذشتہ دنوں عزیز خان شیروانی کو اچانک ایک گاڑی نے ٹکر مار دی تھی، جس کی بنا پر انہیں اسپتال لے جایا گیا وہ ابھی ایمرجنسی ہی میں تھے کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اس دار فانی سے کوچ کر گئے، اللہ کریم انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے اور آنے والی تمام منزلوں میں آسانیاں عطاء فرمائے، اللہ کریم ان کے اہل خانہ اور دوست و احباب کو صبر جمیل عطاء فرمائے، ان کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں بچوں کے ساتھ بچے اور بڑوں کے ساتھ بڑے تھے عزیز خان شیروانی نیک دل شخصیت کے مالک تھے جبکہ آپ ادب نواز بھی تھے اور مشاعروں کی رونق بھی تھے،اور ساتھ ساتھ سیاسی،سماجی، کاروباری اور مذہبی محافل کی رونق تھے ان کی کوشش یہی ہوتی تھی کہ ہر محفل اور تقریب کی زینت بنیں، مومن جو ساری زندگی محبوب کبریا ﷺ کی زیارت مبارک کے لئے بے چینی میں گزارتا ہے، جس وقت کا ساری زندگی انتظار کیا وہ وقت عزیز خان شیروانی کے لئے آ پہنچا اب محبوب کی زیارت عنقریب ہونے والی ہے کیونکہ سنا ہے کہ قبر مبں محبوب کبریا حضرت محمد ﷺ کی زیارت ہو گی، محبوب سے ملاقات کا شرف حاصل ہونے میں تھوڑی ہی دیر باقی ہے۔ ہماری دُعا ہے کہ اللہ کریم ان کی آنے والی تمام منزلیں آسان فرمائے۔ وہ شان پاکستان جرمنی اور پاکستان جرمن پریس کلب کے ساتھ بھی وابسطہ تھے۔ اپنے قیمتی مشورے بھی دیا کرتے تھے۔ اِنَا لِلّہِ وَ اِنَا اِلَیہِ رَاجِعُونَ۔ویک اینڈ ہونے کے باعث ٭مرحوم کے جنازہ و تدفین کا وقت طے ہوتے ہی تمام کمیونٹی افراد کو یقیناََ مطلع کیا جائے گا۔ سوگواران۔انتظامیہ شان پاکستان جرمنی۔ انتظامیہ پاکستان جرمن پریس کلب۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں