۔،۔ نامعلوم افراد نے پولیس چیکنگ کے دوران گاڑی پولیس افسران پر چڑھا دی۔ نذر حسین۔،۔
٭پولیس چیکنگ کے دران ایک شخص نے ہارز (Harz) کے کنارے پر واقع سیسن میں وین براہراست دو پولیس افسران کی طرف دوڑا دی جس پر پولیس افسران نے وین پر فائرنگ کھول دی،ڈرائیور فرار٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ہارز۔ پولیس رپورٹ کے مطابق گذشتہ رات ایک سُپر مارکیٹ کی پارکنگ میں ایک وین دیکھی گئی جس کی لائٹس بجھی ہوئی تھیں، عینی شاہدین کے فون پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جیسے ہی پولیس نے وین کو چیک کرنے کی کوشش کی گاڑی میں بیٹھے دو نامعلوم افراد میں سے ایک نیچے اُتر کر فرار ہو گیا جبکہ دوسرا شخص گاڑی میں سوار ہو گیا اور گاڑی کا رُخ دونوں پولیس اہلکا خواتین کی طرف موڑ دیا، خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے دونوں خواتین نے اپنے سرکاری ہتھیار کو استعمال کرتے ہوئے ڈرائیور پر فائرنگ شروع کر دی، پولیس رپورٹ کے مطابق کتنی گولیاں برسائی گئیں تعداد واضح نہیں، ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، کچھ ہی دیر بعد وین کو اسکول کے میدان میں لاوارث کھڑا پایا جبکہ دونوں ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، پولیس نے اس علاقہ میں لفٹ ماننے والوں پر نظر رکھنے کی تاکید کی ہے۔جرمن پریس ایجنسی کے ایک فوٹو گرافر کی رپورٹ کے مطابق گاڑی بغیر لائسنس پلیٹوں کے دوپہر تک کھڑی رہی، ملزمان کا مقصد واضح نہیں۔ پولیس نے تحقیقات جاری رکھی ہوئی ہے جبکہ ابھی تک کوئی نتائج سامنے نہیں آ سکے۔