۔،۔عمان حکومت نے چاند کی باقاعدہ رویت سے ایک ہفتہ قبل ہی رمضان کی پہلی تاریخ کا اعلان کر دیا۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔عمان حکومت نے چاند کی باقاعدہ رویت سے ایک ہفتہ قبل ہی رمضان کی پہلی تاریخ کا اعلان کر دیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔عمان حکومت نے چاند کی باقاعدہ رویت سے ایک ہفتہ قبل ہی رمضان کی پہلی تاریخ کا اعلان کر دیا۔ نذر حسین۔،۔

٭2026 میں شاید پہلی بار پوری دنیا میں ایک ہی دن روزہ رکھنے کی خوشخبری ملنے کو ہے، عمان حکومت کا ایک ہفتہ پہلے ہی رمضان کی پہلی تاریخ کا اعلان ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سعودی عرب/عمان۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے تحت شاید یہ پہلا رمضان المبارک ہو گا جو ایک ہی دن پہلا روزہ رکھیں گے۔ بہت سے ممالک میں موجودہ فلکیات حسابات اور ابتدائی سرکاری اعلانات کے مطابق رمضان 2026 کا آغاز 19 فروری کو ہو گا،٭ عمان،چاند دیکھنے کی مرکزی کمیٹی نے باضابطہ طور پر 19 فروری کو پہلا روزہ رکھنے کی تصدیق کر دی ہے۔ ٭ سعودی عرب۔ فلکیاتی حسابات کی بنیاد پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کا روزہ 19 کو متوقع ہے ٭ترکی۔ دیانیت(مذہبی امور کا ڈائریکٹوریٹ) رمضان شروع ہونے کی تاریخ 19 فروری کے حساب سے شمار کرتا ہے جبکہ ترکی مساجد نے ٹائم ٹیبل بھی اسی تاریخ سے بنائے ہیں۔٭ مراکش۔ ماہرین فلکیات نے بھی 19 فروری کی پیش گوئی کر دی۔ ٭ جرمنی یورپ۔ زیادہ تر اسلامی کمیونیٹیز فلکیاتی حساب و کتاب اور سعودیہ کی پیروی کرتی ہیں جو 19 فروری کو روزے کا پہلا دن مقرر کرتی ہے۔ ٭اب کی بار تو پاکستان میں بھی پہلا روزہ 19 فروری کو متوقع ہے ٭٭ نوٹ۔ رمضان سے پہلے کی رات کو ہلال کا چاند نظر آنے کے احاظ سے حتمی تاریخ شروع ہو سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں