
۔،۔امن کا نوبل انعام وینزویلا کی (ماریہ کورینا مچاڈو)کے نام۔ڈونلڈ ٹرمپ کا خواب چکنا چور۔ نذر حسین۔،۔
٭رواں سال کے امن کے نوبل انعام کے حقدار کا اعلان کر دیا گیا اور یہ اعزاز وینزویلا کی خاتون (ماریہ کورینا مچاڈو) کودیا گیا، جنہیں جمہوریت کے لئے ان کی جدو جہد پر یہ ایوارڈ ملا جبکہ اس سال بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نوبل انعام سے محروم رہے، (ماریہ کورینا مچاڈو) اپنے ملک میں عوامی آزادی اور سیاسی حقوق کے لئے طویل جدوجہد کا نشان سمجھی جاتی ہیں ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ناروے اوسلو/وینزویلا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امن کا نوبل انعام وینزویلا کی (ماریہ کورینا مچاڈو)کے نام۔ڈونلڈ ٹرمپ کا خواب چکنا چور ہو گئے،رواں سال کے امن کے نوبل انعام کے حقدار کا اعلان کر دیا گیا اور یہ اعزاز وینزویلا کی خاتون (ماریہ کورینا مچاڈو) کودیا گیا، جنہیں جمہوریت کے لئے ان کی جدو جہد پر یہ ایوارڈ ملا جبکہ اس سال بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نوبل انعام سے محروم رہے، (ماریہ کورینا مچاڈو) اپنے ملک میں عوامی آزادی اور سیاسی حقوق کے لئے طویل جدوجہد کا نشان سمجھی جاتی ہیں۔ اوسلو میں ہونے والی ایک پروقار تقریب میں (رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنس) کے سربراہ جورجین واٹن فریڈنس نے کہا کہ (ماریہ کورینا مچاڈو) کی تحریک نے نہ صرف وینزویلا بلکہ پورے لاطینی امریکا میں جمہوری شعور کو دوبارہ زندہ کیا۔ مچاڈو نے ظلم و جبر اور سیاسی استبداد کے مقابلہ میں عوامی طاقت کی مثال قائم کی۔ واضح رہے کہ نوبل انعام ہر سال ایسے افراد یا اداروں کو دیا جاتا ہے جو بین الاقوامی ٭امن٭دوستی اور انسانی وقار کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کریں۔





