۔،۔ سڑک پر چند لمحوں کی لاپرواہی،زیادہ رفتار کسی دوسرے انسان کی پوری زندگی چھین سکتی ہے۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ سڑک پر چند لمحوں کی لاپرواہی،زیادہ رفتار کسی دوسرے انسان کی پوری زندگی چھین سکتی ہے۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ سڑک پر چند لمحوں کی لاپرواہی،زیادہ رفتار کسی دوسرے انسان کی پوری زندگی چھین سکتی ہے۔ نذر حسین۔،۔

٭فرینکفرٹ کی برف سے ڈھکی سڑک۔غیر قانونی ریس لگانے والے تینتیس سالہ کار ڈرائیور کے خلاف قتل کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔اس خطرناک حادثے میں ایک اٹھاون سالہ راہ گیر جان کی بازی ہار گیا تھا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ استغاثہ کے مطابق تینتیس سالہ شخص نے رواں سال چھبیس جنوری کی رات تقریباََ پچاس کلو میٹر فی گھنٹہ کی مقررہ رفتار کی بجائے اپنی طاقتور گاڑی کی رفتار بڑھا کر ایک سو پچاس کلو میٹر فی گھنٹہ گاڑی دوڑائی۔ یہ واقعہ فرید برگر لینڈ اسٹریٹ پر پیش آیا تھا، فرید برگر وارٹے اور موٹروے A661 کے داخلی راستے کے درمیان، سردیوں اور برفانی موسم میں اس نے ایک راہ گیر کو گاڑی سے ٹکر ما دی، جبکہ اٹھاون سالہ بزرگ ٹرام اسٹاپ کے قریب پیدل چلنے والوں کے لئے بنائی گئی ٹریفک لائٹ عبور کر رہا تھا، ٹکر اتنی شدید تھی کہ وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ رائن مائین کے علاقے سے تعلق رکھنے والا یہ شخص ایک دوسرے نامعلوم کار ڈرائیور کے ساتھ غیر قانونی ریس لگا رہا تھا۔ تینتیس سالہ نوجوان کو قتل کے شبہ میں گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے گئے تھے وہ مارچ کے آخر سے تفتیشی حراست میں ہے۔ فرینکفرٹ کی علاقائی عدالت فیصلہ کرے گی کہ اس مقدمے کی باقاعدہ عدالتی کاروائی کب شروع کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں