۔،۔ فرینکفرٹ بورن ہائیم میں پولیس آپریشن کے دوران پولیس اہلکاروں پر حملہ۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ فرینکفرٹ بورن ہائیم میں پولیس آپریشن کے دوران پولیس اہلکاروں پر حملہ۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ فرینکفرٹ بورن ہائیم میں پولیس آپریشن کے دوران پولیس اہلکاروں پر حملہ۔ نذر حسین۔،۔

٭آپریشن کے دوران سینتیس سالہ شخص نے پولیس اہلکاروں پر حملہ کر دیا جبکہ ایک اہلکار کو ٹکر مارنے کی کوشش بھی کی٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/بورن ہائیم۔ پولیس رپورٹ کے مطابق انہیں رات کو 12:50 بجے پر ان ہائیڈنر اسٹریٹ پر واقع ایک اپارٹمنٹ میں ایک شخص کی ہنگامہ آرائی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد گشتی پولیس موقع پر پہنچی، جہاں پر ان کا سامنا ایک سینتیس سالہ شخص سے ہوا، معلوم ہوا کہ اس شخص کو پہلے ہی عدالتی حکم جاری کیا جا چکا تھا کہ وہ اس ایڈریس پر آنے سے منع کیا جا چکا تھا، چیکنگ کے دوران اس نے بد تمیزی کی پھر پولیس آفیسر کو سر سے ٹکر مارنے کی کوشش کی، سارا وقت شخص نے جارحانہ رویہ اختیار کیا جببکہ توہین اور دھمکیاں بھی دیں۔ اس کے خطرناک رویہ کو مد نظر رکھتے ہوئے پولیس افسران سینتیس سالہ شخص کو نفسیاتی وارڈ میں لے گئے، وہاں بھی اس نے بدتمیزی کی اور ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران اور اکٹر کو زخمی کرنے کی کوشش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں