
۔،۔ایران پر حالیہ حملے انتہائی افسوسناک ہیں اور ہمیں اس پر دلی رنج ہے۔ نذر حسین۔،۔
٭پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران پر حالیہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، حالیہ حملے انتہائی افسوسناک ہیں جس پر ہمیں دلی رنج ہے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران پر حالیہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، حالیہ حملے انتہائی افسوسناک ہیں جس پر ہمیں دلی رنج ہے، پاکستان ہر ممکن سفارتی اور اخلاقی طریقہ سے ایران کی حمایت کرتا ہے جبکہ اقوام متحدہ میں بھی پاکستان نے واضح طور پر ایران کے خلاف حملہ کی مذمت کی ہے، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پاکستان کی مذہبی جماعتوں اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں، ہم نے دشمنوں کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک نہیں پہنچانا، اپنے ملک کے اندر احتجاج کو شدت میں بدل کر اور قانون کو ہاتھ میں لے کر دشمن کے منصوبوں کو فائدہ نہ پہنچائیں، ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے جذبات کو قابو میں رکھیں، احتجاج کو پر امن رکھیں تا کہ ملک کے اندر کسی بھی قسم کی بدامنی سے گریز کریں۔ عوام کو اس بات کا علم ہونا چاہیئے کہ کسی بھی ملک کا قونصل خانہ اور سفارتخانہ کی حفاظت مقامی گورنمنٹ کی اولین فرائض میں سے ہے۔ بیرونی ممالک میں بھی تمام ممالک کی قونصلیٹ اور ایمبیسی کی حفاظت کے لئے پولیس کچھ بھی کرنے کے لئے تیاررہتی ہے۔ پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا زید کہنا تھا کہ اسوقت پاکستان افغان اور ہندوستان کی پشت پناہی سے جاری دہشت گردی کے خلاف برسر پیکار ہے، ہماری بہادر افواج الحمد للہ کامیابی کے ساتھ جنگ جیت رہی ہے قومی اتحاد اور استحکام ہی پاکستان کی اصل طاقت ہے۔ قونصلیٹ جنرل اسلامی جمہوریہ پاکستان فرینکفرٹ رحمان فہد نے شان پاکستان جرمنی سے بات کرتے ہوئے ایران پر حالیہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ہر ممکن سفارتی اور اخلاقی طریقہ سے ایران کی حمایت کرتا ہے۔
