0

۔،۔ وطن ثانی کی تقریب رونمائی 6 جنوری بروز پیر نیشل بُک فاونڈیشن اسلام آبادد میں منعقد ہو رہی ہے۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ وطن ثانی کی تقریب رونمائی 6 جنوری بروز پیر نیشل بُک فاونڈیشن اسلام آبادد میں منعقد ہو رہی ہے۔ نذر حسین۔،۔

٭سویڈن میں مقیم ٭مصنف ٭کالم نگار اور سماجی رہنما عارف محمود کسانہ کی تصنیف وطن ثانی(آدھی رات کے سورج کا دیس) کی تقریب رونمائی 6 جنوری بروز پیر نیشل بُک فاونڈیشن اسلام آباد میں منعقد ہو رہی ہے٭اخوت فاونڈیشن پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر محمد امجد ثاقب اس تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سویڈن/سٹاک ہوم/نمائندہ خصوصی۔ سویڈن میں مقیم ٭مصنف ٭کالم نگار اور سماجی رہنما عارف محمود کسانہ کی تصنیف وطن ثانی(آدھی رات کے سورج کا دیس) کی تقریب رونمائی 6 جنوری بروز پیر نیشل بُک فاونڈیشن اسلام آباد میں منعقد ہو رہی ہے٭اخوت فاونڈیشن پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر محمد امجد ثاقب اس تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے، اس موقع پر وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف جاہ، سویڈن میں پاکستان کے سفیر بلال حئی، سپین میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر ظہور احمد، سابق سفیر افراسیاب مہدی ہاشمی قریشی، وفاقی ٹیکس محتسب کے سابق مشیر محمد صدیق، سابق کیبنٹ سیکرٹری سید ابو احمد عاکف، پاکستان ہائی ٹیم کے سابق کپتان اصلاح الدین، بریگیڈیئر ریٹائرڈ محمد سلیم اور عارف محمود کسانہ اظہار خیال کریں۔ نیشنل بک فاؤنڈیشن پاکستان کے ایم ڈی مراد علی مہمند کی جانب سے شرکاء کو دعوت نامے جاری کردیئے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں