۔،۔ چلو۔ چلو۔ اپنے قیمتی ووٹ کو استعمال کرنے چلیں,ہمیں موروثی سیاست جرمنی میں نہیں کھیلنی چاہیئے۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ چلو۔ چلو۔ اپنے قیمتی ووٹ کو استعمال کرنے چلیں,ہمیں موروثی سیاست جرمنی میں نہیں کھیلنی چاہیئے۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ چلو۔ چلو۔ اپنے قیمتی ووٹ کو استعمال کرنے چلیں,ہمیں موروثی سیاست جرمنی میں نہیں کھیلنی چاہیئے۔ نذر حسین۔،۔

٭ووٹ آپ کے پاس ایک امانت ہے، امانت میں خیانت، پھر اس کا انجام۔یہاں کنبہ پروری،رشتہ داری، یاری دوستی، اور وعدوں پر اپنی ووٹ ضائع نہ کریں، آپ کا ایک کراس ہرانے اور جیتنے کے لئے کافی ہے۔اس وقت پاکستانی کمیونٹی کا رحجان۔ ایک دو سیاسی پارٹیوں کی طرف ہے اوردیکھا جا رہا ہے جبکہ ہناو سے مہوش افتخار گرین پارٹی کی طرف سے میدان میں موجود ہے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔آج (تئیس فروری) ہے اگر آپ جرمن نیشنیلٹی رکھتے ہیں تو آپ کو ضرور ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے خط مل چکا ہو گا، اگر نہیں تو اپنے آئی ڈینٹیٹی کارڈ کے ساتھ قریبی اسکول میں چلیے جائیں وہ آپ کو بتا دیں گے کہ کون سے اسکول میں آپ اپنی ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے جا سکتے ہیں، ہمیں موروثی سیاست جرمنی میں نہیں کھیلنی چاہیئے کسی نے آپ کو آ کر کہہ دیا، آپ نے کسی کے ساتھ بغیر سوچ سمجھ وعدہ کر لیا تو آپ نے ضروری ووٹ اسی کو دینا ہے، اپنی سوچ سمجھ سے کام لیتے ہوئے، ریسرچ کرنے کے بعد اپنا ووٹ کاسٹ کریں۔ غیر ملکیوں کے لئے اچھی پالیسی رکھنے والی سیاسی جماعتیں اس وقت الیکشن میں موجود جن میں۔ایس۔پی۔ڈی۔ لِنک اور گرین آگے ہیں جبکہ گرین پارٹی جس میں پاکستانی نثراد مہوش افتخار بھی حصّہ لے رہی ہیں میدان میں موجود ہیں۔ ہم آپ کو کسی پارٹی کو ووٹ ڈالنے پر مجبور نہیں کریں گے۔ کسی صحافی کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ کسی ایک پارٹی کے امیدوار کا چرچا کرے آپ یورپ میں بستے ہیں اپنے دماغ اور سوچ کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے قیمتی ووٹ کا استعمال کریں۔ اس وقت الیکشن کی دوڑ میں بیتالیس سیاسی پارٹیاں رجسٹرڈ ہیں، اگرچہ یہ کہا جاتا ہے کہ ووٹ کو ضائع کرنا ووٹ نہ دینے سے بہتر ہے جبکہ حقیقت میں یہ درست نہیں، یقیناََ ووٹ نہ کاسٹ کرنا بھی ایک حد تک الیکشن پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔ اسی لئے خصوصی طور پر پاکستانی کمیونٹی سے اپیل ہے کہ گھر سے نکلیں الیکشن میں حصّہ ڈالیں اور اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کریں۔ کسی افراد اکیلے اکیلے رسائی حاصل کرنے کی کوشش میں ہیں،لیکن یاد رکھیں ووٹ آپ کے پاس امانت ہے اس کا صحیح استعمال کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں