0

۔،۔ فرینکفرٹ میں ٹیکسی ڈرائیور نے مسافر کو رقم نہ دینے پر ریوالور سے دھمکی دی۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ فرینکفرٹ میں ٹیکسی ڈرائیور نے مسافر کو رقم نہ دینے پر ریوالور سے دھمکی دی۔ نذر حسین۔،۔

٭ڈوچے بینک پاک سے سوار ہونے والے مسافر نے مرکزی ریلوے اسٹیشن جانا تھا۔نشے کی حالت میں ٹیکسی میں (قے) کر دی،جس پر ٹیکسی ڈرائیور نے ریوالور نکال کر رقم ہتھیانے کی کوشش کی جبکہ مسافر نے ایمرجنسی کال سے پولیس بلوا لی٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ڈوچے بینک پارک/فٹ بال اسٹیڈیم۔ پیر کے روز شام کے وقت ایک 26 سالہ شخص نے فرینکفرٹ کے ڈوچے بینک پارک/فٹ بال اسٹیڈیم سے ٹیکسی لی وہ شخص فرینکفرٹ کے مرکزی ریلوے اسٹیشن جانا چاہتا تھا نامعلوم وجوعات کی بنا پر (شاید الکحول) اس شخص نے ٹیکسی میں اُلٹی(قے) کر دی جس پر ٹیکسی ڈرائیور نے گاڑی کی مکمل صفائی کے لئے 2500 یورو معاوضے کا مطالبہ کر دیا، تھوڑی دیر بات چیت کے بعد دونوں ایک بینک برانچ میں چلے گئے اچانک چھبیس سالہ نوجوان نے رقم نکالنے سے انکار کر دیا جس پر ٹیکسی ڈرائیور نے (کالی بندوق۔ریوالور) نکال کر کنپٹی پر رکھ دیا۔آخر کار وہ شخص بینک میں داخل ہوا اور 911 پر کال کر دی، تھوڑی ہی دیر ٹیکسی ڈرائیور ٹیکسی سمیت بھاگ گیا۔مقدمہ درج۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں