0

-،-قلم کاروان،اسلام آباد(لوح و قلم تیرے ہیں)میرافسرامان،دکتورساجدالخاکوانی،ڈاکٹرمحمدامان اللہ خان،

0Shares

-,-قلم کاروان،اسلام آباد(لوح و قلم تیرے ہیں)میرافسرامان،دکتورساجدالخاکوانی،ڈاکٹرمحمدامان اللہ خان،-,-

(عالمی حلقہ)
مطالعہ سیرۃ النبیﷺ(سرمہ ہے میری آنکھ کاخاک مدینہ و نجف)

عالمی حلقہ”مطالعہ سیرۃ النبیﷺ“ کی ہفت روزہ مطالعاتی نشست(ہر)اتوار۲۶نومبر ۲۰۲۳ء کومواصلاتی رابطوں پرپاکستانی وقت کے مطابق 11بجے دنGoogle Meet میں منعقد ہوگی،ان شاء اللہ تعالی۔نشست میں پروفیسر ڈاکٹرسیدعبدالرحمن شاہ ماہر معاشیات اسلامیہ، ماہ جمادی الاول میں سیرۃ النبیﷺکے واقعات کے حوالے سے “ام المومنین حضرت خدیجہؓ سے نکاح “کے موضوع پر خطاب کریں گے۔خطاب کے بعد شرکاء نشست سوالات اور نقدوتبصرہ بھی کریں گے اورآخرمیں صدارتی خطبہ ہوگا۔

قلم کاروان اسلام آباد کی ہفت روزہ ادبی نشست (ہر)منگل۵دسمبر۲۰۲۳ء مکان نمبر1،اسٹریٹ38،G6/2اسلام آباد میں بعدنماز مغرب منعقد ہوگی،ان شاء اللہ تعالی۔نشست میں پروفیسرڈاکٹرابوعبیدہ بن محمدرضوان ابوبکرالفلسطینی،شعبہ علوم القرآن استنبول یونیورسٹی،ترکی”غزہ کی تازہ ترین صورتحال”کے موضوع پر اظہارخیال کریں گے اور ڈاکٹرضمیراخترخان امیرتنظیم اسلامی حلقہ اسلام آباد ان کاتحریری تعارف پیش کریں گے۔آپ سے درخواست ہے کہ خود تشریف لائیں اوراپنے نامہ نگارکو بھیج کرشکریہ کاموقع فراہم کریں۔
عالمی مجلس”بیداری فکراقبال“کی ہفت روزہ فکری نشست(ہر)بدھ۶دسمبر ۲۰۲۳ء لہروں کے دوش پر بعدنماز عشاء،پاکستانی وقت کے مطابق ۹بجےGooglemeet میں منعقد ہوگی،ان شاء اللہ تعالی۔نشست میں لاہورسے محترمہ شگفتہ ناہید”آگ کرسکتی ہے اندازگلستاں پیدا (نصف آخر)”کے عنوان پر خطاب کریں گی،بعدمیں سوالات،نقدوتبصرے اورآخرمیں صدارتی خطبہ ہوگا۔

الداعیان الی الخیر:
میرافسرامان(سرپرست)
ڈاکٹرساجدخاکوانی(صدر)
ڈاکٹرامان اللہ خان(معتمد)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں