0

۔،۔ چوبیس دسمبر کو دو مریض(قیدی) وٹیناوُ کی جیل(اسپتال) سے فرار ہونے میں کامیاب،دو نرسین زخمی۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ چوبیس دسمبر کو دو مریض(قیدی) وٹیناوُ کی جیل(اسپتال) سے فرار ہونے میں کامیاب،دو نرسین زخمی۔ نذر حسین۔،۔

٭عیسائیوں کی (مقدس شام۔heiligen abend) کو صبح (ساڑھے تین۔03:30) بجے چوبیس دسمبر کو دو مریض(قیدی) وٹیناوُ کی جیل(اسپتال) سے فرار ہونے میں کامیاب جبکہ اس دوران قیدیوں نے (پینتالس45 سالہ اور ترپن53 سالہ) نرس کو پین اور چاقو کے وار سے شدید زخمی کر دیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/برلن/وٹیناوُ جیل اسپتال۔ برلن پولیس اور سینیٹ ڈیپارٹمنٹ برائے سائنس، صحت اور نگہداشت کی مشترکہ رپورٹ کے مطابق عیسائیوں کی (مقدس شام۔heiligen abend) کو صبح (ساڑھے تین۔03:30) بجے چوبیس دسمبر کو دو مریض(قیدی) وٹیناوُ کی جیل(اسپتال) سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ اصلاحی اسپتال کی انتظامیہ ان دونوں افراد کو ان کی ذہنی بیماریوں کی وجہ سے خطرناک قرار دیتی ہے۔ اس دوران قیدیوں نے (پینتالس45 سالہ اور ترپن53 سالہ) نرس کو پین اور چاقو کے وار سے شدید زخمی کر دیا۔رپورٹ کے مطابق فرار ہونے کے دوران اسپتال کے دو ملازمین زخمی ہوئے۔(پینتالیس 45) سالہ قیدی(مریض) نے نرس کو ایک بہانہ کے تحت صبح (ساڑھے تین 03:30) بجے اپنے پاس بلایا پھر اچانک اس پر پین سے حملہ کر دیا اس دوران شور سن کر (تریپن 53) سالہ ساتھی حملہ آور خاتون کی مدد کے لئے پہنچا پھر مبینہ طور پر (چونتیس 34 ) سالہ خاتون قیدی نے اس پر چاقو سے حملہ کیا۔ حملہ آور اسی عمر کے ایک اور قیدی کے ساتھ جیل کے احاطے سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ الرٹ پولیس فورس نے تلاش کی جس میں انہیں ناکامی کا منہہ دیکھنا پڑا جبکہ نرس اور اس کے ساتھی کا علاج جاری ہے خطرناک جسمانی چوٹوں اور فرار قیدیوں کی تفتیش جاری ہے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق حکمت عملی کی وجہ سے مزید معلومات شیئر نہیں کی جا سکتیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں