۔،۔یوکرین میں مغربی افواج کی موجودگی اور نیٹو مداخلت دنیا کو تیسری عالمی جنگ کے دہانے پر دھکیل سکتی ہے۔ نذر حسین۔،۔
٭امریکا، برطانیہ، جرمنی، پولینڈ اور یوکرین سمیت دیگر مغربی ممالک نے انتخابات کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے نتائج تسلیم کرنے سے انکار کر دیا، پانچویں بار روسی صدر منتخب ہونے والے ولادیمیئر پوتین نے مغربی ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین میں مغربی افواج کی موجودگی اور نیٹو مداخلت دنیا کو تیسری عالمی جنگ کے دہانے پر دھکیل سکتی ہے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/روس/یورپین یونین۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے اور روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق بروز اتوار (17 مارچ 2024) کی شام انتخاب میں کامیابی کے بعد ولادیمیئر پوتین نے اپنے خطاب میں مغربی ممالک کی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے اپنے حامیوں کو بتایا کہ اس طرح کے رد عمل کی انہیں توقع نہیں تھی، ان کا کہنا تھا کہ آپ مغربی ممالک سے کیا امید کر رہے تھے؟ کیا یہ ہمارے لئے تالیاں بجائیں گے؟ وہ ہمارے خلاف ہیں، ان کا مقصد ہماری ترقی کو محدود کرنا ہے، روس کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، اس لئے وہ کچھ بھی کہتے رہیں گے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری سرحدیں یوکرینی حامی فوجیوں کے حملوں سے محفوظ ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ بطور صدر ان کا پہلا کام یوکرین جنگ سے نمٹنا ہے، فوج کو مضبوط بنانا اور اپنے وطن عزیز کے دفاع کو بہتر بنانا ہے۔ جب ان سے نیٹو کے ساتھ براہ راست تصادم کے امکان کے بارے می سوا پوچھا گیا تو انہوں نے جواب میں کہا کہ ٭آج کی دنیا میں کچھ بھی ممکن ہے۔یوکرین میں مغربی افواج کی موجودگی اور نیٹو مداخلت دنیا کو تیسری عالمی جنگ کے دہانے پر پہنچا سکتی ہے، لیکن مجھے ایسا نہیں لگتا کہ کوئی بھی ایسا چاہتا ہے۔