
۔،۔کرسمس اور نیو یئر کے درمیان 30 دسمبر کی صبح 04:00 بجے چوروں نے بینک کو لاکھوں کا چونا لگا دیا۔ نذر حسین۔،۔
٭جرمن بینک کی والٹ میں محفوظ ڈیپازٹ بکس سے اندازا10ََ دس سے 90 ملین یورو مالیت کی اشیاء چرا لیں ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/گیلزا کرشن۔ مقامی پولیس اور میڈیا رپورٹ کے مطابق چوروں نے جرمن بینک کی والٹ (سیف روم) میں گھس کر محفوظ ڈپازٹ بکسوں سے لاکھوں روپے اور اشیاء چوری کر لیں، فائر الارم نے پولیس اور فائر فائٹرز کو سوموار کی صبح 04:00 بجے سے کچھ دیر پہلے بینک برانچ میں الرٹ کیا، پولیس ترجمان کے مطابق چوروں نے جرمن بینک کی والٹ میں محفوظ ڈپازٹ بکس سے اندازاََ ََ دس سے 90 ملین یورو مالیت کی اشیاء چرا لیں، پولیس اور سیونگ بینک کی رپورٹ کے مطابق تقریباََ 2,700 دو ہزار سات سو بینک صارفین گیلزن کرشن میں چوری سے متاثر ہوئے ہیں۔ جرمن پریس ایجنسی (ڈی پی اے) نے اطلاع دی ہے کہ یہ چوری جرمنی میں ہونے والی سب سے بڑی ڈکیتی ہو سکتی ہے۔ یہ واقعہ گیلزن کرشن کے بوئر ضلع میں موجود سپارکاسےSparkasse بینک برانچ میں پیش آیا تھا۔پولیس کے مطابق چوروں نے والٹ کے تہہ خانے کی مضبوط دیوار کو توڑنے کے لئے ایک بڑی اور طاقتور ڈرل کا استعمال کیا تھا، عینی شاہدین نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ انہوں نے رات کے آخری پہر میں قریبی پارکنگ گیراج میں کئی مردوں کو بڑے بیگ اٹھائے ہوئے دیکھا تھا، ایک اور رپورٹ کے مطابق گیراج سے ملنے والی ویڈیو فوٹیج میں نقنب پوش افراد کو پیر کی صبح چوری شدہ گاڑی میں دکھایا گیا ہے۔ Gelsenkirchen گیلزن کرشن جرمنی اور یورپکیمالیاتی مرکز فرینکفرٹ ایم مائین کے شمال مغرب میں تقریباََ 192 ایک سو بانوے کلو میٹر تقریباََ 110 میل کے فاصلے پر واقع ہے اور یورپی مرکزی بینک کا گھر ہے۔


